• 18 مئی, 2024

جماعت احمدیہ پرتگال کا جلسہ یومِ مسیح موعود ؑ

مؤرخہ 20 مارچ 2022 ءروز اتوار جماعتِ احمدیہ پرتگال کے زیرِ اہتمام مشن ہاؤس میں جلسہ یومِ مسیحِ موعودؑ کا انعقاد کیا گیاجس کی صدارت خاکسار فضل احمد مجوکہ صدر و مبلغ انچارج جماعت احمدیہ پرتگال نے کی۔ اس جلسہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زندگی کے مختلف پہلؤوں پر روشنی ڈالی گئی۔ جلسہ کا آغازسورۃ الجمعہ کی آیات1-6 کی تلاوت سے ہوا جوکہ مکرم مشہود جالو صاحب نے کی، ان آیات کا پرتگیزی اوراُردو ترجمہ بھی پیش کیا۔ اس کے بعد مکرم السینی سعیدی صاحب نے حضرت مسیحِ موعود ؑ کے عربی قصیدہ ’’یَاعَیْنَ فَیْضِ اللّٰہِ وَالْعِرْفَانٖ‘‘ سے چند منتخب اشعار پڑھے جن کا پرتگیزی زبان میں ترجمہ کیا گیا۔ تلاوتِ قرآن کریم اور نظم کے بعد خاکسار نے ’’حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صداقت اور غیروں کا اعتراف‘‘ کے موضوع پر پرتگیزی میں تقریر پیش کی۔ بعد ازاں مکرم لقمان احمد چیمہ صاحب نےحضرت مسیحِ موعود علیہ السلام کے منظوم اردو کلام سے چند اشعار اپنی خوبصورت آواز میں پڑھ کر سنائے جن کا پرتگیزی ترجمہ بھی پیش کیا گیا۔ اس کے بعد مکرم استاذمحمد صالح طورے صاحب نے گنی بساؤ کی زبان کریول میں تقریر کی جس کا عنوان ’’حضرت مسیح موعودؑ کے دعویٰ کی سچائی‘‘ تھا۔ اس کے بعد ایک طفل عزیزم رانا ثمر احمد صاحب نے کلامِ محمود سے نظم ’’وہ قصیدہ میں کروں وصفِ مسیحا میں رقم‘‘ سے چند اشعار پیش کیے، ان اشعار کا پرتگیزی ترجمہ بھی پیش کیا گیا۔ اس پروگرام کی آخری تقریر مکرم حمید اللہ ظفر صاحب مبلغ سلسلہ نے اردو اور کریول زبان میں ’’جماعتِ احمدیہ کا آغاز اور شاندار مستقبل‘‘ کے موضوع پر پیش کی۔ جلسہ کا اختتام اجتماعی دُعا سے ہوا، اس جلسہ کی کل حاضری 80تھی۔ جس میں سے 60 افرادمشن ہاؤس میں آ کر اس جلسہ میں شامل ہوئے جبکہ 20 افرادِ جماعت Zoom اور WhatsApp کے ذریعہ اس جلسہ میں شمولیت اختیار کی۔ اس موقع پر جلسہ میں شامل ہونے والے تمام افرادِ جماعت کے لیے طعام اور چائے کا انتظام بھی کیا گیا تھا۔

اللہ تعالیٰ ہمیں حضرت مسیحِ موعود علیہ السلام کی تعلیمات پر عمل کرنے اور خلافتِ احمدیہ سے ہمیشہ اطاعت اور وفا کا تعلق رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین!

(رپورٹ: فضل مجوکہ۔ نمائندہ الفضل آن لائن پرتگال)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 18 جون 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ