• 26 اپریل, 2024

Covid-19 عالمی اپڈیٹ 20 جولائی 2020ء

(ابوحمدانؔ)

زمبابوے میں  1 لاکھ افراد گرفتار/ایتھوپیا میں کورونا کنٹرول میں /گھانا میں کیسز میں اضافہ کے باوجود تعلیمی ادارے کھل گئے/امریکی ریاست ٹیکساس میں  Religious Schoolsکو حفاظتی اقدامات سے مستثنی قرار/اکثر ممالک میں پابندیوں کا دوبارہ اطلاق/روس میں  اموات جان بوجھ کر کم بتلائی جارہی ہیں

اعدادو شمار

متاثرہ افراد :1 کروڑ45لاکھ30 ہزار                     اموات: 6لاکھ7ہزار

براعظم صورتحال

(عالمی ادارہ صحت کے  ماتحت علاقے)

براعظم/ علاقے متأثرین
امریکہ 7517712
یورپ 3060525
مشرقی بحیرہ روم کے علاقے (مصر، لیبیا، شام، فلسطین، ترکی وغیرہ) 1436141
جنوب مشرقی ایشیا 1387295
افریقہ 597223
جزیرہ جات (نیوزی لینڈ،آسٹریلیاء ،فجی ، جاپان ، ملائیشیاء وغیرہ ممالک) 263565

درجہ بندی ممالک بلحاظ متأثرین


  ملک کُل متأثرین کُل اموات متأثرین (24 گھنٹے) اموات (24 گھنٹے)
1 امریکہ 3618497 138591 74354 917
2 برازیل 2074860 78772 28532 921
3 ہندوستان 118043 27497 40425 681
  (who.int)
افریقہ

کل متأثرین: 7لاکھ 21ہزار

اموات: 15ہزار 1سو

ریکور ہونے والے: 3لاکھ 80ہزار

(African News)

درجہ بندی کُل متأثرین کُل اموات متأثرین (24 گھنٹے) اموات (24 گھنٹے)
1 جنوبی افریقہ 364328 5033 13449 85
2 مصر 87775 4302 603 51
3 نائجیریا 36663 789 556 11

دنیا بھر  میں اب تک اس وائرس سےRECOVERہونے والوں کی  کُل تعداد 81لاکھ78ہزار ہے۔ جن میں برازیل میں سب سے زیادہ14لاکھ89ہزار لوگRecover ہوئے،اس کے بعدامریکہ  میں11لاکھ31ہزار  جبکہ ہندوستان میں7 لاکھ77ہزار Recover ہوئے ہیں۔

 (John Hopkins University)

گزشتہ 24 گھنٹوں میں  عالمی سطح پر  متأثرین کی  تعدادمیں تشویشناک2لاکھ 20ہزارکااضافہ ہوا۔اسی طرح  اموات میں4ہزار 6سوکااضافہ  ہوا ہے۔

https://covid19.who.int/

عالمی خبریں

  • زمبابوے میں  اب تک تقریباً 1 لاکھ سے زائد افراد لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی اور کورونا احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے کے نتیجہ میں گرفتار کئے جاچکے ہیں۔اپوزیشن پارٹی کا حکومت پر جان بوجھ کر تعصبانہ کاروائیاں کرنے کا الزام ہے۔ جبکہ حکومتی حکام نے اس کی تردید کی ہے۔پولیس حکام کے مطابق  اب تک 276 افراد قرنطینہ سینٹرز سے بھاگ چکے ہیں جن میں  سے 30 کو گرفتار کیا جاچکا ہے ۔اور جن پر اب مقدمات چلائے جانے کا بھرپور امکان ہے۔(افریقن نیوز)
  • ایتھوپیا  مشرقی افریقہ کا سب سے کم متأثر ہونے والا ملک ہے جہاں کورونا وبا پر کافی حد تک کنٹرول نظر آرہا ہے۔وبا کے اوائل میں ہی صدر کی جانب سے ملک گیر  لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا تھا ۔جس وجہ سے بھی وبا پر کافی حد تک کنٹرول ہے۔ تمام بارڈرز  مکمل طور پر بند کردئے گئے۔اب تک ملک میں 10 ہزار کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جن میں سب سے زیادہ  704 کیسز گزشتہ 24 گھنٹوں میں سامنے آئے۔(افریقن نیوز)
  • گھانا میں  کورونا وبا کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے۔ اب تک 27 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ البتہ ملک میں تعلیمی ادارے گزشتہ ہفتے سے ہی کھول دئے گئے تھے۔ صدر مملکت نے اپنے پیغام میں طلباء اور اساتذہ سے اپیل کی ہے کہ تمام حفاظتی تدابیر اور احتیاطوں پر از بس عمل کریں۔(افریقن نیوز)
  • امریکی ریاست ٹیکساس میں کورونا کیسز میں انتہائی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ گزشتہ روز گورنر نے تمام Religious Schoolsکو حفاظتی اقدامات اور اہتماموں سے مستثنی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ  اگر یہ سب پابندیاں ان پر بھی لگائی گئیں تو ان کے مذہبی طریق اور  عبادات متأثر ہوں گی۔(واشنگٹن پوسٹ)
  • یورپی ممالک  میں لاک ڈاؤن میں نرمی  کے بعد اب دوبارہ کیسز میں اضافہ کے باعث اکثر حکومتوں نے پابندیوں کا دوبارہ اطلاق شروع کردیا ہے۔فرانس میں ماسک پہننا لازم قرار دیا گیا ہے اور خلاف ورزی پر سزا   کے طور پر جرمانہ بھی عائد کیا جارہا ہے۔ جرمنی میں بھی  بیرون ملک سے آنے والے سیاحوں کو سختی سے Checkکرنے کی پالیسی پر عمل جاری ہے۔(DW)
  • روس میں بھی متأثرین کی تعداد میں اضافہ جاری ہے۔اور اب تک 7 لاکھ 77 ہزار افراد متأثر ہوچکے ہیں۔جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں تقریبا 6 ہزار افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔حکام کے مطابق اب تک 12 ہزار 4 سو افراد لقمۂ اجل بنے ہیں ، البتہ بعض ماہرین کے مطابق حکومت جان بوجھ کر اموات کم بتا رہی ہے۔(DW)

پچھلا پڑھیں

ناخن تانبے کے تھے اور وہ اس سے اپنے چہروں اور سینوں کو نوچ رہے تھے

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 20 جولائی 2020