• 4 مئی, 2024

پھلے پھولے چمن پیارا مرے اللہ! خلافت کا

رہے پرچم بہت اونچا مرے اللہ! خلافت کا
سروں پر ہو گھنا سایا مرے اللہ! خلافت کا

قدم رکھو ذرا بڑھ کر بلندی پر بہت آگے
مقام ارفع بہت اعلیٰ مرے اللہ! خلافت کا

کرو سجدوں میں گریہ تم، دعاؤں سے مدد مانگو
کہ چمکے عرش پر تارا مرے اللہ! خلافت کا

یہ منصب آپ کے شایاں، فرشتے جس پہ ہیں درباں
یہ رتبہ آپ کو زیبا مرے اللہ! خلافت کا

مرے اللہ کی بخشی ہوئی اک نعمتِ عظمیٰ
ملا ہے مجھ کو سرمایہ مرے اللہ! خلافت کا

مسیحِ پاک کا گلشن رہے قائم، رہے دائم
پھلے پھولے چمن پیارا مرے اللہ! خلافت کا

تعلق ہے اگر پختہ تو ہو گی تمکنت حاصل
پسندیدہ یہی رستہ مرے اللہ! خلافت کا

اسی سے دین کی شوکت خدا کے فضل و احساں سے
یہ وعدہ ہے مسرت زا مرے اللہ! خلافت کا

خلافت کے لیے ہم نے ہےجاں رکھ دی ہتھیلی پر
سدا روشن رہے چہرہ مرے اللہ! خلافت کا

لہو دے کر نکھاریں گے رخِ روشن جبیں تیری
کریں گے رنگ دوبالا مرے اللہ! خلافت کا

بیاں کیسے کریں خاؔلد! فضائل ہم خلافت کے
فلک سے جا ملا رتبہ مرے اللہ! خلافت کا

(ڈاکٹر عبدالکریم خالد)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 19 اگست 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ