• 27 اپریل, 2024

عدل کرنے والوں کے لیے عظیم اجر

حضرت زہیر ؓبیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، انصاف کرنے والے خدائے رحمن کے داہنے ہاتھ نور کے منبروں پر ہوں گے۔ اور اللہ کے دونوں ہاتھ دائیں ہیں۔ یہ لوگ اپنے فیصلے اور اپنے اہل و عیال میں اور جس کے بھی وہ نگران بنائے جاتے ہیں عدل کرتے ہیں۔

(مسلم، کتاب الامارۃباب فضیلۃ الامام العادل وعقوبۃ …)

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ انسان کے بدن کے ہر جوڑ پر اس دن تک کا صدقہ واجب ہے جب تک کہ سورج طلوع ہوتا رہے۔ بعد عضو کے لئے صدقے دینا چاہئے۔ اور لوگوں میں عدل سے فیصلے کرنا بھی صدقہ ہے۔

(بخاری، کتاب الصلح باب فضل الاصلاح بین الناس والعدل بینھم)

پچھلا پڑھیں

خلاصہ خطبہ جمعہ بیان فرمودہ 17؍ ستمبر 2021ء

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 20 ستمبر 2021