• 26 اپریل, 2024

حضرت خلیفۃ المسیح کا ایڈیٹر کے نام خط

خاکسار نے پیارے عزیزم سید طالع احمد کی شہادت پر اپنی طرف سے اور تمام کارکنان و قارئین الفضل کی طرف سے قرارداد تعزیت حضور انور ایدہ اللہ تعالی کی خدمت میں ارسال کی تھی۔ جو الفضل مورخہ 4ستمبر 2021ء کے شمارے میں شائع بھی ہوئی تھی۔ پیارے حضور کی طرف سے درج ذیل خط جوابی طور پر موصول ہوا جو قارئین اور کارکنان کی خدمت میں پیش ہے۔

(ایڈیٹر)

بسِم اللہ الرّحمٰن الرّحیم
نحمد و نصلی علیٰ رسولہ الکریم علی عبدہ المسیح الموعود ؑ
خدا تعالیٰ کے فضل اور رحم کے ساتھ
ھو الناصر

اسلام آباد۔ٹلفورڈ
05.09.21

مکرم

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ

آپ کا خط ملا جس میں آپ نے عزیزم سید طالع احمد کی وفات پر اپنی طرف سے اور کارکنان الفضل کی طرف سے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جزاکم اللہ احسن الجزاء۔ عزیزم طالع بڑا محنتی، وفادار اور خلافت سے اخلاص و وفا کا تعلق رکھنے والا بہت پیارا بچہ تھا۔ اللہ تعالیٰ اس کے درجات بلند فرمائے۔ اللہ تعالیٰ ایسے وفا شعار خلافت سے اخلاص و وفا کا تعلق رکھنے والے اور دین کو دنیا پر مقدم رکھنے والے وجود جماعت کو آئندہ بھی عطا فرماتا رہے۔ اللہ ہر آن آپ سب کا حامی و ناصر ہو آمین۔

والسلام
خاکسار
دستخط (مرزا مسرور احمد)
خلیفۃ المسیح الخامس

پچھلا پڑھیں

خلاصہ خطبہ جمعہ بیان فرمودہ 17؍ ستمبر 2021ء

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 20 ستمبر 2021