• 3 مئی, 2024

ایڈیٹر کے نام خط

ایڈیٹر کے نام خط
الفضل آن لائن کو مبارک ہو

مکرمہ نبیلہ رفیق فوزی ناروے لکھتی ہیں:
مورخہ 31؍ اگست 2022ء کو ’’ادارہ الفضل آن لائن‘‘ کی طرف سے لجنہ کی تنظیم کے سوسال پورا ہونے پر ’’لجنہ اماء اللہ‘‘ کے مقاصد پر جو کتاب تیار کروائی ہے اس کا ایک پرچہ خاکسار کو بھی تحفةً دیا گیا ہے۔ جزاک اللّٰہ

اس تحفے کے ساتھ خاکسار کو اپنی بزرگ ننھیالی اور ددھیالی خواتین، والدہ اور سینکڑوں دیگر بزرگ، صحابیات، خاندان مبارکہ کی خواتین فعال، وفادار، مخلص اور ہر رنگ اور ہر حال میں قربانی میں پیش مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی بنائی گئی تنظیم میں شامل روحوں کا خیال آرہا ہے۔ اللہ تعالیٰ اس دُنیا سے گزر جانے والی ان نیک روحوں کو اپنے قرب میں جگہ دے یہ تنظیم ان ابتدائی اور ان کے بعد آنے والی لجنات کی تنظیم ہے۔ پودا انہوں نے لگایا پھل ہم کھارہے ہیں۔ محنت ہمارے بزرگوں نے کی ہم اس سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ الحمد للہ۔ ’’الفضل آن لائن‘‘ کو مبارک ہو جس نے سب سےپہلےلجنہ جوبلی کے لیے کتاب بنا کر ہمارے ہاتھوں میں تھما دی۔ ماشاء اللہ کتاب میں بہت جامع مضامین ہیں۔ مضامین کا انتخاب بہت ماہرانہ طریق پر کیا گیا ہے۔

ایک نئے قاری کے لئے اس میں اس لئے دلچسپی ہے کہ تنظیم کے بننے کی وجہ تسمیہ اور مقاصد سب ہی بڑی آسانی سے سمجھ آجاتے ہیں اور پرانی ممبرات کے لئے یہ آئینہ ہے۔ پڑھتے ہی سو سال کی تاریخ ذہن میں گھومنے لگتی ہے۔

بہت دلچسپ کتاب ہے۔ اللہ تعالیٰ اس ٹیم کو اور اسکے بنانے میں جس جس نے بھی اپنا حصہ ڈالا ہے اسے اللہ تعالیٰ اپنی جناب سے اجر عطا کرے۔ آمین۔

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 19 ستمبر 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ