• 21 جولائی, 2025

الفضل، بچھڑے ہوئے عزیزوں سے رابطہ کا عظیم ذریعہ

مکرمہ امتہ الشافی رومی جنرل سیکرٹری لجنہ اماءاللہ بھارت نے مکرمہ نبیلہ رفیق فوزی آف ناروے کے نام اپنے ایک مکتوب میں الفضل آن لائن کے حوالے سے اپنے جذبات کا اظہار یوں کیا ہے :
’’… مؤرخہ 5 اور 7 اکتوبر2021ء کے روزنامہ الفضل آن لائن کے شماروں میں آپ کا بہت ہی پیارا مضمون ’’دارالمسیح قادیان کی زیارت‘‘ دو قسطوں پر مشتمل پڑھا ۔جس سے یہ معلوم ہوا کہ آپ ماشاءاللہ محترمہ مبارکہ بیگم اہلیہ ڈاکٹر بشیر احمد صاحب جنہیں پارٹیشن کے بعد پہلی صدر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ ہونے کا اعزاز حاصل ہے کی بیٹی اور خالہ سلیمہ صاحبہ کی بہن ہیں ۔

تاریخ لجنہ اماءاللہ بھارت کیلئے ہمیں محترمہ مبارکہ بیگم صدر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ و قادیان کے حالات زندگی جاننے اور لکھنے کی ضرورت درپیش تھی اور روزنامہ الفضل آن لائن کے ذریعہ آپ کا تعارف حاصل ہوگیا اور یوں ہمیں مرحومہ مبارکہ بیگم کے متعلق معلومات تک باآسانی رسائی مل گئی ہے۔ الحمد للہ۔ اللہ تعالی کے فضل سے اخبار الفضل آن لائن کے دلچسپ مضامین ہر روز آسمان سے ’’دودھ کی بارش‘‘ برساتے ہوئے جہاں ہماری تربیت کا بہترین ذریعہ بنتے ہیں وہاں جماعت کی تاریخ سے آگاہی کے سامان بھی کرتے ہیں۔ الحمد للہ ثم الحمد للہ۔

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 19 اکتوبر 2021

اگلا پڑھیں

آج کی دعا