• 4 مئی, 2024

دعا کا تحفہ

تشہد کی دعا

حضرت عبد اللہؓ بن مسعود بیان کرتے ہیں کہ ہم نبی کریمﷺ کے پیچھے نماز پڑھتے تھے تو ہم کہتے سلامتی ہو اللہ پر۔ نبی کریمؐ نے فرمایا اللہ تو خود سلام (یعنی سلامتی کا سرچشمہ ہے) جب تم نماز میں قعدہ کی حالت میں ہو تو یہ پڑھا کرو۔

اَلتَّحِیَّاتُ لِلّٰہِ وَالصَّلَوَاتُ وَالطَّیِّبَاتُ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ اَیُّھَا النَّبِیُّ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہٗ اَلسَّلَامُ عَلَیْنَا وَ عَلٰی عِبَادِ اللّٰہِ الصَّالِحِیْنَ اَشْھَدُ اَنْ لَّااِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَ اَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہٗ وَ رَسُولُہٗ

(بخاری کتاب الصلوٰۃ)

ترجمہ:تمام تحفے اللہ کے لئے ہیں اور تمام عبادات اور پاکیزہ (تعریفیں) بھی اُس کے لئے ہیں۔سلام ہو آپؐ پر اے اللہ کے نبی!اللہ کی رحمتیں اور برکتیں آپؐ پر ہوں۔ سلامتی ہو ہم پر اور اللہ کے نیک بندوں پر۔مَیں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں اور مَیں گواہی دیتا ہوں کہ محمدﷺاُس کے بندے اور رسول ہیں۔

(مناجات رسولؐ از خزینۃ الدعا مرتبہ علامہ ایچ ایم طارق ایڈیشن 2014ء صفحہ 64)

(مرسلہ: عائشہ چوہدری۔ جرمنی)

پچھلا پڑھیں

ایڈیٹر کے نام خط

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 20 اکتوبر 2022