• 26 اپریل, 2024

آج کی دعا

رَبَّنَاۤ اَفۡرِغۡ عَلَیۡنَا صَبۡرًا وَّ تَوَفَّنَا مُسۡلِمِیۡنَ

(سورۃ الاعراف آیت نمبر127)

ترجمہ: اے ہمارے ربّ! ہم پر صبر انڈیل اور ہمیں مسلمان ہونے کی حالت میں وفات دے یہ قرآن مجید کی ثبات قدم اور تمت بالخیر کی دعا ہے ۔

دربارِ فرعون میں جادوگر حضرت موسیٰؑ کے مقابلہ میں آئے اور آپکے نشانات دیکھ کر ایمان لے آئے۔ فرعون تو حضرت موسیٰؑ کی شکست کا خواہش مند تھا اور اس مقصد کے لئے اس نے مشہو رجادوگروں کو اکٹھا کیا تھا۔مگر ایک نبی کے مقابلہ میں خدائی تائیدات تھیں تو بھلا انہیں کیسے کامیابی ہوتی۔ان کے ایمان لانے پر اس نے بڑا غصہ کیا اور انہیں شدید نتائج سے ڈرایا دھمکایا۔مگر ان لوگوں کے دل میں ایمان راسخ ہو چکا تھا۔اور انہوں نے فرعون کی ذرہ بھر بھی پروانہ کی اور خدا سے ثباتِ قدم کی دعا مندرجہ بالا الفاظ میں مانگی۔
ہمارے پیارے امام سیّدنا حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایَّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اپنے خطبہ جمعہ فرمودہ 10؍ ستمبر 2010ء میں جماعت کو اس دعا کے پڑھنے کی تحریک فرمائی ہے ۔

(مرسلہ: قدسیہ محمود سردار)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 19 نومبر 2020

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 20 نومبر 2020