• 26 اپریل, 2024

آئی فون کی فروخت میں ریکارڈ کمی

آئی فون دنیا کے سب سے زیادہ فروخت ہونے والے سمارٹ فونز میں تیسرے نمبر پر آتا ہے،لیکن رواں ماہ کمپنی کے نئے سمارٹ فونز کی فروخت میں نئے فیچرز،خوبصورت ڈیزائن اور نت نئے ماڈلز متعارف کروائے جانے کے باوجود کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ شاید اس کی وجہ نئے آئی فون11اور اس کے پروماڈل میں 5جی ٹیکنالوجی متعارف نہ کروانا ہے۔
آئی فون اپنے مدمقابل کمپنیوں ہواوےHUAWEI اور سام سنگ کے مقابلے میں فائیو جی کی جنگ ہارگیا۔ہواوے اور سام سنگ دونوں نے اپنے فائیو جی سمارٹ فونز مارکیٹ میں متعارف کروادیئے ہیں۔ جنہیں ہاتھوں ہاتھ لیا جارہا ہے ،جبکہ آئی فون کی فروخت میں کافی کمی آئی ہے ۔آئی فون نہ صرف اپنے انفرادی ڈیزائن،جدید فیچرز،آپریٹنگ سسٹم اور سیکیورٹی سروس کی وجہ سے دنیا بھر میں شہرت رکھتا ہے بلکہ اپنی روایات کی پیروی کرنے کی وجہ سے بھی خاصا مقبول ہے ۔ہر سال کمپنی 10ستمبر کو اپنے نئے گیجٹس اور مصنوعات متعارف کروانے کے لئے ایک تقریب کا انعقاد کرتی ہے۔ جس میں دنیا بھر سے عوام جوق در جوق شرکت کرتے ہیں۔اور آی فون کے نئے گیجٹس کے بارے میں معلومات حاصل کرتے ہیں ۔ اگرچہ آئی فون ہمیشہ ہی مارکیٹ میں سرفہرست رہنے میں کامیاب رہا ہے لیکن کمپنی کو حال ہی میں اس کی فروخت سے متعلق کچھ امور میں تنزلی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ آئی فون 2003ءمیں لانچ ہونے کے بعد سے ہی ایپل کا سب سے زیادہ منافع بخش اور سب سے زیادہ محصول پیدا کرنے والا پروڈکٹ رہا ہے جو گزشتہ 5 سالوں سے ایپل کی آمدنی کا تقریبا ً60فیصد پیدا کررہا ہے جس سے سال 2018ء میں 70 فیصد کمپنی کی خالص فروخت ہوئی ہے ۔
ایپل کی آمدنی میں آئی فون کی عظیم شراکت کے باوجود،آخری سہ ماہی میں کچھ اہم نتائج برآمد ہوئے ہیں ۔آئی فون کی فروخت 29.74بلین ڈالر کی کمی سے 25.99ڈالر رہ گئی ہے ۔جبکہ ایپل کے دیگر گیجٹ اور مصنوعات نے مارکیٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ایپل کی فروخت میں اچانک گراوٹ کے بعد 2012ء کے بعد پہلی بار ایپل کی مجموعی آمدنی میں 50فیصد کمی آئی ہے۔

(آن لائن)

پچھلا پڑھیں

جلسہ سالانہ قادیان کا انعقاد

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 19 دسمبر 2019