• 28 اپریل, 2024

ڈسٹرک کمانڈرپولیس بریڈ فورڈ کا مسجد المہدی کا خیر سگالی دورہ

مورخہ 11 دسمبر بروز بدھ ڈسٹرکٹ کمانڈر پولیس بریڈ فورڈ مکرم عثمان خان نے مسجد المہدی کا خیر سگالی دورہ کیا۔ اس موقع پر آپ کے ہمراہ 2 اور پولیس آفیسر بھی تھے۔

مکرم مبارک احمد بسرا ریجنل مشنری اور مکرم ڈاکٹر محمد اقبال سیکریٹری اُمور خارجہ نے ان کا استقبال کیا۔ مہمانوں نے یہ خوبصورت مسجد دیکھی ، ان کو جماعتی لٹریچر کا تحفہ بھی پیش کیا گیا۔ اس موقع پر کافی تفصیل سے باہمی دلچسپی کے اُمور پر گفتگو اور تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ جماعت کے تنظیمی ڈھانچہ اور ذیلی تنظیموں کے بارے میں ان کو بتایا گیا۔ مکرم ڈاکٹر اقبال نے اپنی اس خواہش کا اظہار بھی کیا کہ بریڈ فورڈ میں کوئی ایسا فورم ہونا چاہئے کہ جہاں شہر کی تمام کمیونیٹز مل بیٹھ سکیں اور صحت مند اور کھلے ماحول میں باہم تبادلہ خیال کرسکیں۔ اس طرح ہر قسم کی غلط فہمیاں دُور ہوں گی اور یوں باہمی رواداری اور بہتر تعلقات کو فروغ ملے گا۔

یہاں قارئین کی دلچسپی کے لئے یہ بیان کرنا مناسب ہوگا کہ مکرم عثمان خان کے والدین 60 کی دہائی میں پاکستان سے بریڈ فورڈآئے تھے ۔انہوں نے پولیس میں اپنے کام کا آغاز آج سے 20 برس قبل اسی شہر میں بطور ’’پولیس کانسٹیبل‘‘ کے شروع کیا تھا اور امسال مئی میں یہ شہر کے چیف سپرنٹنڈنٹ پولیس تعینات کئے گئے ہیں۔

(قریشی داؤد احمد۔برطانیہ)

پچھلا پڑھیں

جلسہ سالانہ قادیان کا انعقاد

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 19 دسمبر 2019