• 6 مئی, 2025

ہیں ہم لجنہ اماءاللہ، خدا کی باندیاں ہیں ہم

محبت ہم کو اللہ سے، وفائیں سب محمدؐ سے
محمد مصطفیٰ ؐ کے دیں کا پرچم گاڑ دیں گی ہم
خداکے دیں کی خاطر جان اپنی وار دیں گی ہم

ہمیں مقصود ہے تقویٰ، ہمیں مطلوب ہے اللہ
ہاں اپنا مال، اپنا وقت سب کچھ ہار دیں گی ہم
خداکے دیں کی خاطر جان اپنی وار دیں گی ہم

تمہارا کام ہے جلنا، جلا کر راکھ کر دینا
لگاؤ گے جہاں تم آگ، کر گلزار دیں گی ہم
خداکے دیں کی خاطر جان اپنی وار دیں گی ہم

ہیں ہم لجنہ اماءاللہ، خدا کی باندیاں ہیں ہم
زمانے کو وفاؤں کے نئے معیار دیں گی ہم
خداکے دیں کی خاطر جان اپنی وار دیں گی ہم

(سدرة المنتہیٰ۔کینیڈا)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 19 دسمبر 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالی