عَنْ اَبِی ھُرَیْرَۃَ، قَالَ رَسُولُ اللّٰہ ِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لَا تَحَاسَدُوا، وَلَا تَنَاجَشُوا، وَلَا تَبَاغَضُوا، وَلَا تَدَابَرُوا، وَلَا یَبِعْ بَعْضُکُم علَی بَیْعِ بَعْضٍ، وَ کُونُوا عِبَادَاللّٰہِ إِخْوَاناً الْمُسْلِمُ اَخُو الْمُسْلِمِ، لَا یَظْلِمُہُ وَلَا یَخْذُلُہُ، وَلَا یَحْقِرُہُ
(مسلم کتاب البر والصلۃ باب تحریم ظلم المسلم و خذلہ واحتقارہ۔ ۔ )
حضرت ابوہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ تم ایک دوسرے سے حسد نہ کرو اور دھوکہ دینے کے لئے قیمت نہ بڑھاؤ اور نہ ایک دوسرے سے بغض رکھو نہ ہی ایک دوسرے سے بے رُخی کرو اور تم میں سے کوئی کسی کے سودے پر سودا نہ کرے اور اللہ کےبندے اور بھائی بھائی بن جاؤ۔ مسلمان مسلمان کا بھائی ہے نہ تو وہ اس پر ظلم کرتا ہے نہ ہی اسے بے یارومددگار چھوڑتا ہے نہ ہی اس کی تحقیر کرتا ہے۔