- مکرم مبشر احمد تحریر کرتے ہیں۔
الفضل آن لائن شاندار اور لاجواب مضامین سے پر ہوتا ہے۔ دینی و دنیاوی علوم کے حصول میں لاجواب ہے۔ تمام لکھنے والوں اور انتظامی امور سر انجام دینے والوں کو اللّٰہ تعالیٰ جزائے خیر عطا فرمائے آمین۔ چند تجاویز ہیں، جو میرے جیسے کمزور علم والے کیلئے تقویت کا باعث ہو گی۔
- کسی بھی مضمون میں شامل آیات قرآنی کا ترجمہ بریکٹ میں لکھ دیا جائے تا کہ مضمون سے پورا لطف اٹھایا جاسکے۔
- اسی طرح فارسی شعر یا تحریر کا بھی ترجمہ لکھا جائے۔
- قرآنی آیات اور احادیث کے علاوہ تمام نام اور استعاروں کیلئے اردو رسم الخط استعمال کیا جائے۔
(نوٹ از ایڈیٹر: جزاکم اللہ تعالیٰ اخبار کا رسم الخط اور دیگر امور قارئین کی آراء کو سامنے رکھتے ہوئے بہت سوچ بچار کے بعد طے پائے ہیں۔ اور دنیا بھر سے مضامین کی کمپوزنگ اسی پیٹرن پر ہو کر آتی ہے اور ادارہ کی کوشش ہوتی ہے کہ ہر عربی و فارسی عبارت کا ترجمہ ساتھ دیا جائے تاہم آئندہ اس کا خیال رکھا جائے گا۔ کان اللّٰہ معکم)