• 9 مئی, 2025

خلیفۃ المسیح کی دعاؤں سے معجزانہ رنگ میں قرض اتر گیا

حضرت مولانا غلام رسول راجیکی ؓ ’’حیات قدسی‘‘ میں تحریر فرماتے ہیں:
میں نے قادیان میں اپنا ایک مکان بنوایا اور مکان بنوانے کے لئے بعض احباب سے قرض لیا تو میں پریشان تھا اور چاہتا تھا کہ یہ قرض جلد اتر جائے۔چنانچہ میں نے رمضان المبارک کے مہینہ میں خصوصیت سے قرض کی ادائیگی کی بابت دعا شروع کی جب دعا کرتے آٹھواں دن ہوا تو اللہ تعالیٰ میرے ساتھ ہم کلام ہوا اور اس پیارے محبوب مولا نے مجھ سے ان الفاظ میں کلام فرمایا۔ اگر تو چاہتا ہے کہ تیرا قرضہ جلد اتر جائے تو خلیفۃ المسیح کی دعاؤں کو بھی شامل کرالے۔ اس کے بعد جلد معجزانہ رنگ میں یہ قرض اتر گیا۔

(ماخوذ از: حیات قدسی صفحہ268۔269)

(مرسلہ: رانا مشہود احمد ۔ لندن)

پچھلا پڑھیں

حالات حاضرہ میں حلم، تحمل اور وسعت حوصلہ کی ضرورت

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ