• 30 اپریل, 2024

ماں باپ ہی اولاد کی تربیت کے ذمہ دار ہیں

حضرت ابو ہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا۔ ہر بچہ فطرتِ اسلامی پر پیدا ہوتا ہے۔ پھر اس کے ماں باپ اسے یہودی یا نصرانی یا مجوسی بناتے ہیں یعنی قریبی ماحول سے بچے کا ذہن متاثر ہوتا ہے جیسے جانور کا بچہ صحیح سالم پیدا ہوتا ہے، کیا تمہیں ان میں کوئی کان کٹا نظر آتا ہے؟ لیکن بعد میں لوگ اس کا کان کاٹتے ہیں اور اسے عیب دار بنادیتے ہیں۔

(مسلم کتاب القدر باب معنی کل مولود يولد على الفطرة)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 19 فروری 2020

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ