• 25 اپریل, 2024

جدھر دیکھو! ابرِ گنہ چھا رہا ہے

جدھر دیکھو! ابرِ گنہ چھا رہا ہے
(حصہ دوم)
(کلام حضرت مصلح موعودؓ)

یہی ہے کہ گمراہ تم ہوگئے ہو
نہ پہلا سا علم اور نہ وہ اتقا ہے

اگر رہنما اب بھی کوئی نہ آئے
تو سمجھو کہ وقت آخری آگیا ہے

ہمیں ہے اسی وقت ہادی کی حاجت
یہی وقت اک رہنما چاہتا ہے

یہ ہے دوسری بات مانو نہ مانو
مگر حق تو یہ ہے کہ وہ آگیا ہے

اٹھو! اس کی امداد کے واسطے تم
حمیّت کا یارو! یہی مقتضا ہے

اٹھو! دیکھو اسلام کے دن پھرے ہیں
کہ نائب محمدؐ کا پیدا ہوا ہے

محبت سے کہتا ہے وہ تم کو ہردم
اُٹھو! سونے والو کہ وقت آگیا ہے

دم و خم اگر ہو کسی کو تو آئے
وہ میداں میں ہر اِک للکارتا ہے

ہر اک دشمنِ دیں کو ہے وہ بلاتا
کہ آؤ! اگر تم میں کچھ بھی حیا ہے

مقابل میں اس کے اگر کوئی آئے
نہ آگے بچے گا نہ اب تک بچا ہے

مسیحا و مہدیٔ دورانِ آخر
وہ جس کے تھے تم منتظر آگیا ہے

(کلام محمود)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 20 فروری 2023

اگلا پڑھیں

قرآن، قرآن کے آئینہ میں