• 3 مئی, 2024

ایڈیٹر کے نام خط

مکرمہ صدف علیم صدیقی۔کینیڈا سے لکھتی ہیں:
موٴرخہ 5؍جنوری 2023ء کا اداریہ بعنوان ’’اگر بارش کے یہ قطرے گن سکتے ہو تو میرے احسان بھی گن سکو گے (الہام مسیح موعود)‘‘ پڑھا۔ حقیقت یہی ہے کہ ہماری زندگی کا ہر ساعت، ہر منٹ نہیں بلکہ ہر ایک ساعت خدا تعالیٰ کی رحمت کی برسات ہی ہے اور ایسی موسلادھار اور نہ رکنے والی بارش ہے۔ جیسے ہم بچپن میں سنا کرتے تھے کہ جمعرات کی ہونے والی جھڑی پورا ہفتہ جاری رہتی ہے۔اسی طرح خدا تعالیٰ کے احسانات کی بارش کے جو قطرات محبت ہیں وہ ہماری پیدائش کے ساتھ شروع ہوتے ہیں اور تادم مرگ ہم اسی میں بھیگتے رہتے ہیں۔ خدا تعالیٰ کے واقعتاً اتنے احسانات ہیں کہ اپنی زندگی میں ان احسانات کا ذکر کرتے ہوئے حیا آجاتی ہے اور ریاکاری یا دکھاوے کے داغ سے بچنے کے لیے انسان ان کو بیان نہیں کرتا۔ ہم سب پر تو خدا تعالیٰ کا احسان عظیم ہے کہ ہمیں جماعت احمدیہ میں شمولیت کی توفیق دی۔ اس کے لئے ہی ہم اس کا شکر نہیں بجا لا سکتے۔ پھر جیسا کہ لجنہ اماء اللہ کی جوبلی منائی جا رہی ہے تو بحیثیت لجنہ اماء اللہ کی ممبر ہونے اس کا شکر ادا کرنا بھی مجھ پر لازم اور فرض ہے۔ اسی طرح جن جن انعامات اور احسانات کا ذکر آپ نےکیا ان سب کو نہ ہم گن سکتے ہیں نہ ان کا شکر ادا کر سکتے ہیں۔ بس اس ستار خدا سے دعا ہے کہ

؏ حساب مجھ سے نہ لے بے حساب جانے دے

اللہ تعالیٰ اسی طرح ہمیں اپنی رحمت کے حصار میں رکھے اور اسی طرح پوری جماعت پر اس کی رحمت کی بارش اسی طرح برستی رہے۔ آمین اَللّٰھُمَّ آمین

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 20 فروری 2023

اگلا پڑھیں

قرآن، قرآن کے آئینہ میں