• 24 اپریل, 2024

اللہ کی پناہ مانگنا

حضرت عقبہ بن عامر بیان کرتے ہیں کہ میں رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ چل رہا تھا تو آپؐ نے مجھے فرمایا پڑھو، میں نے عرض کیا، کیا پڑھوں؟ آپ نے پھر فرمایا کہ پڑھو، میں نےعرض کیا، کیا پڑھوں؟ پھر فرمایا پڑھو میں نے پھر عرض کیا، کیا پڑھوں۔ آپؐ نے فرمایا قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقَ۔ میں نے یہ سورة آخر تک پڑھی آپ نے پھر فرمایا پڑھ، میں نے عرض کیا، کیا پڑھوں؟ فرمایا قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ میں نے یہ سورة بھی آخر تک پڑھی۔ آپ ﷺ نے فرمایا کہ اس سے بہتر سوال نہیں کیا جا سکتا اور اس سے زیادہ بہتر پناہ نہیں مانگی جا سکتی۔

(سنن نسائی کتاب الإستعاذه حديث 5438)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 20 مارچ 2020

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ