• 26 اپریل, 2024

دعا کا تحفہ

ظاہری و باطنی بیماریوں سے بچنے کی دُعا

حضرت انسؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم یہ دُعا کیا کرتے تھے:

اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنَ الْعَجْزِ وَالْکَسَلِ،وَالْجُبْنِ وَالْبُخْلِ، وَالْھَرَمِ، وَالْقَسْوَۃِ وَالْغَفْلَۃِ،وَالْعَیْلَۃِ، وَالذِّلَّۃِ وَالمَسْکَنَۃِ، وَاَعُوْذُبِکَ مِنَ الفَقْرِ،وَالْکُفْرِ وَالْفُسُوقِ، وَالشِّقَاقِ، وَالنِّفَاقِ، وَالسُّمْعَۃِ وَالرِّیَاءِ، وَاَعُوْذُبِکَ مِنَ الصَّمَمِ وَالْبُکمِ،وَالْجُنُونِ وَالْجُذَامِ، وَالْبَرَصِ وَسَیِّءِ الْاَسْقَامِ

(مستدرک حاکم مطبوعہ بیروت کتاب الدعا جلد1 صفحہ531)

ترجمہ: اے اللہ! مَیں عاجزرہ جانے اور سستی سے تیری پناہ میں آتا ہوں بزدلی اور بخل سے بڑھاپے اور سخت دلی سے غفلت، غربت اور ذلت و مسکنت سے پناہ مانگتا ہوں اورمَیں غربت،کفر اور نافرمانی، دشمنی، نفاق،شہرت اور ریا سے تیری پناہ میں آتا ہوں۔ مَیں بہرے اور گونگے پن،پاگل پن، جذام، برص اور تمام بری بیماریوں سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔

(مناجات رسولؐ از خزینۃ الدعا مرتبہ علامہ ایچ ایم طارق ایڈیشن2014ء صفحہ149)

(مرسلہ: عائشہ چوہدری۔ جرمنی)

پچھلا پڑھیں

ایڈیٹر کے نام خط

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 21 مارچ 2023