اَللّٰهُمَّ رَبَّ السَّمَوَاتِ السَّبْعِ وَمَآ أَظَلَّتْ وَرَبَّ الْأَرْضِيْنَ وَمَآ أَقَلَّتْ وَرَبَّ الشَّيَاطِيْنِ وَمَآ أَضَلَّتْ كُنْ لِّيْ جَارًا مِّنْ شَرِّ خَلْقِكَ كُلِّهِمْ جَمِيْعًا أَنْ يَّفْرُطَ عَلَيَّ أَحَدٌ مِّنْهُمْ أَوْ أَنْ يَّبْغِيَ عَزَّ جَارُكَ وَجَلَّ ثَنَآؤُكَ وَلَآ إِلٰهَ غَيْرُكَ لَآ إِلٰهَ إِلَّا أَنْتَ
(جامع ترمذی أَبْوَابُ الدَّعَوَاتِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺباب دعاء دفع الارق اللَّهُمَّ رَبَّ السَّمَوَاتِ حدیث: 3523)
ترجمہ:اے اللہ! جو رب ہے ساتوں آسمانوں کا اور ان کا بھی جن پر وہ سایہ کئے ہوئے ہیں ۔ اور جو رب ہے تمام زمینوں کا اور ان کا بھی جسے وہ (زمینیں) اٹھائے ہوئے ہیں۔ اور جو رب ہے دکھ اور ایذا پہنچانے والوں کا اور ان کا بھی جسے یہ شیاطین گمراہ کرتے ہیں۔ (اے اللہ! مجھے) اپنی سب کی سب مخلوق کے شر سے بچائیوکہ اُن میں سے کوئی مجھ پر زیادتی کرے،یا سرکشی کرے۔ تیری پناہ مضبوط ہےاور تیری تعریف جلیل الشان۔ تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔ صرف تو ہی ایک معبود ہے۔
یہ سید ومولیٰ امام الانبیاء، پیارے رسول حضرت محمد ﷺ کی لوگوں کے ظلم سے حفاظت میں رہنے کی جامع اور افضل دعا ہے۔
حضرت بریدہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ حضرت خالد بن ولید مخزومی رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم ﷺ سے عرض کرتے ہوئے کہا:
اللہ کے رسول ! میں رات بھر نیند نہ آنے کی وجہ سے سو نہیں پاتا ہوں اس پر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
’’جب تم اپنے بسترے پر سونے کے لیے جاؤ تو پڑھو: ’اَللّٰهُمَّ رَبَّ السَّمَوَاتِ السَّبْعِ وَمَآ أَظَلَّتْ وَرَبَّ الْأَرْضِيْنَ وَمَآ أَقَلَّتْ وَرَبَّ الشَّيَاطِيْنِ وَمَآ أَضَلَّتْ كُنْ لِّيْ جَارًا مِّنْ شَرِّ خَلْقِكَ كُلِّهِمْ جَمِيْعًا أَنْ يَّفْرُطَ عَلَيَّ أَحَدٌ مِّنْهُمْ أَوْ أَنْ يَّبْغِيَ عَزَّ جَارُكَ وَجَلَّ ثَنَآؤُكَ وَلَآ إِلٰهَ غَيْرُكَ لَآ إِلٰهَ إِلَّا أَنْتَ‘
(مرسلہ:مریم رحمٰن)