• 19 اپریل, 2024

Covid-19 عالمی اپڈیٹ 21 جون 2020ء

چین میں  روزانہ 10 لاکھ ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت /مراکش میں فیلڈ ہسپتال قائم/عراقی فٹبالر کی کورونا سے وفات/زمبابوے کے وزیر صحت برطرف/جنوبی افریقہ کے مقامی کلب کی سماجی خدمات/کانگو میں کورونا زدہ مریضوں کو صحتیابی کے بعد مشکلات/نائجیریا میں  کیسز کی تعداد میں اضافہ/ایتھوپیا میں قرنطینہ پالیسی تبدیل/گھانا میں ماسک پہننا لازم قرار ، خلاف ورزی پر قید

اعدادو شمار

متاثرہ افراد :88لاکھ14ہزار                       اموات: 4لاکھ65ہزار

براعظم صورتحال

(عالمی ادارہ صحت کے  ماتحت علاقے)

براعظم/ علاقے متأثرین
امریکہ 4279854
یورپ 2509750
مشرقی بحیرہ روم کے علاقے (مصر، لیبیا، شام، فلسطین، ترکی وغیرہ) 897403
جنوب مشرقی ایشیا 580533
افریقہ 217000
جزیرہ جات (نیوزی لینڈ، آسٹریلیاء، فجی، جاپان، ملائیشیاء وغیرہ ممالک) 204860

درجہ بندی ممالک بلحاظ متأثرین

  ملک کُل متأثرین کُل اموات متأثرین (24 گھنٹے) اموات (24 گھنٹے)
1 امریکہ 2208829 118895 36617 690
2 برازیل 1032913 48954 54771 1206
3 روس 576952 8002 7889 161
4 ہندوستان 410461 13254 15413 306
5 برطانیہ 301819 42461 1346 173
افریقہ

کل متأثرین: 2لاکھ 97ہزار

اموات: 7 ہزار 9 سو

ریکور ہونے والے : 1 لاکھ42ہزار

(africanews)

درجہ بندی کُل متأثرین کُل اموات متأثرین (24 گھنٹے) اموات (24 گھنٹے)
1 جنوبی افریقہ 92681 1877 4966 94
2 مصر 53758 2106 1547 89
3 نائجیریا 19808 506 661 19

دنیا بھر  میں 24 گھنٹوں میں  اب تک اس وائرس سے Recover ہونے والوں کی تعداد 1 لاکھ10ہزار سے زائد رہی جبکہ اب تک کی  کُل تعداد 43لاکھ80ہزار ہے۔ جن میں امریکہ میں سب سے زیادہ 6لاکھ17ہزار لوگRecover ہوئے،اس کے بعدبرازیل  میں5 لاکھ77ہزار  جبکہ روس میں  3 لاکھ39ہزار Recover ہوئے ہیں۔

 (John Hopkins University)

گزشتہ 24 گھنٹوں میں  عالمی سطح پر  متأثرین کی  تعدادمیں تشویشناک 1لاکھ39ہزارکااضافہ ہوا۔اسی طرح  اموات میں 6ہزار3سوکااضافہ  ہوا ہے۔

https://covid19.who.int/

عالمی خبریں

  • چین میں  حالیہ دنوں میں کورونا کیسز میں اضافہ کے بعد  حکام کے مطابق چین  میں روزانہ کی بنیاد پر تقریبا 10 لاکھ لوگوں کو Screen کرنے کی  اہلیت موجود ہے۔ جس پر ضرورت کے تحت عملدرآمد کیا جاسکے گا۔(الجزیرہ)
  • مراکش میں  کورونا مریضوں میں اضافہ کے بعد  اب فیلڈ ہسپتال بھی قائم کردئے گئے ہیں جو  تقریبا 700 نئے مریضوں کو علاج کیلئے داخل کرسکیں گے۔(الجزیرہ)
  • عراقی فٹبالر  احمد رادھی گزشتہ دنوں کورونا سے علالت کے باعث انتقال کرگئے ہیں۔(الجزیرہ)
  • ·        گزشتہ روز گرفتار کئے گئے زمبابوے کے وزیر صحت    کو کورونا امدادی سامان کی خرد برد کے الزام میں  عہدے سے معزو ل کردیا گیا ہے۔ جبکہ  5 ہزار ڈالرز کی ادائیگی  کے عوض وزیر کو وقتی ضمانت بھی مہیا کردی گئی ہے۔  (افریقن نیوز)
  • جنوبی افریقہ میں جہاں اس وقت کورونا سے سب سے زیادہ متأثرین ہیں، ایک مقامی  کلب Marc Nicholson نے ضرورت مند اور بھوک کے ہاتھوں مجبور افراد میں  راشن تقسیم کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ چنانچہ روزانہ کی بنیاد پر  تقریباً 300 افراد میں  یہ تقسیم کیا جاتا ہے۔ کلب کے بانی نکلسن کے مطابق  ان وبائی حالات میں یہ انتہائی ضروری امر ہے۔(افریقن نیوز)
  • جنوبی افریقہ میں موجود تمام ریستوان وغیرہ تقریباً مکمل بند ہیں ۔ ملک گیر وبائی حالات میں شدت کی بنا پر 27 مارچ سے جاری لاک  ڈاؤن کی وجہ سے تقریبا تمام بزنس ہی بند ہیں۔ البتہ حال ہی میں  صدر نے تمام بزنس خاص طور پر  ہوٹلوں وغیرہ کو  تمام احتیاطی تدابیر اور سماجی فاصلوں کی پابندی کے ساتھ کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔(افریقن نیوز)
  • DEMOCRATIC REPUBLIC OF CONGO میں  کورونا سے recoverہونے والے  افراد بھی انتہائی مشکل کا شکار ہیں۔ ملک گیر  کورونا وبا کے پھیلاؤ کے باعث لوگوں میں خوف وہراس اتنا زیادہ پھیل چکا ہے کہ صحتیاب ہونے والے افراد کو  ابھی تک معاشرہ قبول نہیں کر پارہا نتیجةً ایسے تمام افراد  انتہائی پریشانی کا شکار ہیں۔  مقامی فرد کے مطابق میں کورونا سے صحتیاب تو ہوچکا ہوں البتہ ابھی تک لوگ میرے بچوں کو Corona یا  Covidکےنام سے پکار رہے ہیں جس وجہ سے بچوں کا باہر نکلنا بھی محال ہے۔(افریقن نیوز)
  • نائجیریا  افریقہ میں کورونا سے متأثر ہونے والا تیسرا بڑا ملک ہے جہاں کیسز کی تعداد   اب تقریباً 20 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے۔ حال ہی میں امریکہ میں محصور نائجیرین باشندوں کو واپس لے کر ایک فلائٹ نا ئجیریا پہنچی ہے  ، جبکہ چند مزید فلائٹس  اگلے ہفتہ متوقع ہیں۔ حکام کے مطابق ایسے تمام آنے والے افراد  کے پاس کورونا ٹیسٹ رپورٹ ہونا لازمی ہے جو 14 دن سے پرانی نہ ہو۔(افریقن نیوز)
  • ایتھوپیا میں    اپنے حدود اربعہ میں موجود ممالک کی نسبت سب سے کم کورونا کیسز ہیں۔ البتہ ان کی بھی تعداد 4 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔   صدر مملکت نے ملک میں 5 ماہ کیلئے ایمرجنسی نافذ کرنے کے ساتھ تمام بارڈرز بھی سیل کردئے تھے۔ اسی طرح اوائل میں  بیرون ملک سے آنے والوں کیلئے 14 روزہ قرنطینہ پالیسی میں نرمی کر کے اب 7 روز قرنطینہ کردیا گیا ہے۔(افریقن نیوز)
  • گھانا میں اب تک متأثرین کی تعداد 13 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔ ملک گیر حفاظتی اقدامات اور ماسک پہننے کو لازم قرار دیا گیا ہے ، حال ہی میں ماسک کی پابندی اور اس بابت قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سختی سے عملدرآمد کے احکامات بھی جاری کردئے گئے ہیں۔جبکہ سنگین خلاف ورزی کرنے والوں کو 7 سے 10 سال قید کی سزا بھی سنائی جاسکے گی۔(افریقن نیوز)

(ابوحمدانؔ)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 20 جون 2020

اگلا پڑھیں

خلاصہ خطبہ جمعہ سیدنا حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ 19 جون 2020ء