• 8 مئی, 2024

سب کو واجب الاکرام جان کر تواضع کرو

آپؑ نے میاں نجم الدین صاحب، مہتمم لنگر خانہ کو بلوا کر تاکیدًا فرمایا کہ ’’دیکھو بہت سے مہمان آئے ہوئے ہیں ان میں سے بعض کو تم شناخت کرتے ہو اور بعض کو نہیں ۔اس لئے مناسب یہ ہے کہ سب کو واجب الاکرام جان کر تواضع کرو‘‘۔ ’’سردی کا موسم ہے چائے پلاؤ اور تکلیف کسی کو نہ ہو‘‘۔ ’’تم پر میرا حسن ظن ہے کہ مہمانوں کو آرام دیتے ہو۔ ان سب کی خوب خدمت کرو، اگر کسی کے گھر یا مکان میں سردی ہو تو لکڑی یا کوئلے کا انتظام کر دو‘‘۔

(ملفوظات جلد سوم صفحہ492۔ ایڈیشن2003ء)

ایک دفعہ سید حبیب اللہ صاحب کو مخاطب کرکے فرمایا کہ ’’آج میری طبیعت علیل تھی اور مَیں باہر آنے کے قابل نہ تھا مگر آپ کی اطلاع ہونے پر مَیں نے سوچا کہ مہمان کا حق ہوتا ہے جو تکلیف اٹھا کر آیا ہے اس واسطے میں اس حق کو ادا کرنے کے لئے باہر آ گیا ہوں۔

(ملفوظات جلد5 صفحہ163 ایڈیشن 2003ء)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 19 جون 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 21 جون 2021