• 19 مئی, 2024

آج کی دعا

رَبِّ ارْحَمْنِیْ اِنَّ فَضْلَکَ وَرَحْمَتَکَ یُنْجِیْ مِنَ الْعَذَابِ

(تذکرہ:621)

ترجمہ: اے میرے رب!مجھ پر رحم فرما۔یقیناً تیرا فضل اور تیری رحمت عذاب سے نجات دیتے ہیں۔

یہ حضرت اقدس مسیح موعودؑ کی رحم وبخشش طلب کرنے کی دعا ہے جو آپؑ کو 30ستمبر 1907 کو الہام ہوئی۔

ہمارے پیارے امام سیّدنا حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایَّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز دعا کی اہمیت بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں:
’’پھر جنوری 1908ء کی ایک مجلس میں گفتگو فرماتے ہوئے کہ حقیقی دعا کیا چیز ہے؟ آپ (حضرت اقدس مسیح موعودؑ) نے فرمایا کہ ’’دعا دو قسم (کی) ہے۔ ایک تو معمولی طور سے، دوم وہ جب انسان اُسے انتہا تک پہنچا دیتا ہے۔ پس یہی دعا حقیقی معنوں میں دعا کہلاتی ہے۔ انسان کو چاہئے کہ کسی مشکل پڑنے کے بغیر بھی دعا کرتا رہے‘‘۔ (یہ ضروری نہیں ہے کہ جب مشکلات آئیں تبھی دعائیں کرنی ہیں بلکہ عام حالات میں بھی دعا کرتا رہے) ’’کیونکہ اسے کیا معلوم کہ خدا تعالیٰ کے کیا ارادے ہیں؟ اور کل کیا ہونے والا ہے؟ پس پہلے سے دعا کرو تا بچائے جاؤ۔ بعض وقت بلا اس طور پر آتی ہے کہ انسان دعا کی مہلت ہی نہیں پاتا۔ پس پہلے اگر دعا کر رکھی ہو تو اُس آڑے وقت میں کام آتی ہے‘‘۔

(ملفوظات جلدنمبر10صفحہ122، 123۔ مطبوعہ لندن ایڈیشن 1984ء)

(خطبہ جمعہ 20؍ مئی 2011ء)

(مرسلہ: مریم رحمٰن)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 19 جون 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 21 جون 2021