• 26 اپریل, 2024

صل علیٰ نبینا۔صل علیٰ محمد

صَلِّ عَلٰی نَبِیِّنَا۔صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ
(کلام حضرت نواب مبارکہ بیگمؓ )

میرے آقا مرے نبیٴ کریم
بانئ پاک باز دینِ قویم

شان تیری گمان سے بڑھ کر
حسن و احسان میں نظیرِ عدیم

تیری تعریف اور میں ناچیز
گنگ ہوتی ہے یاں زبانِ کلیم

تیرا رتبہ ہے فہم سے بالا
سرنگوں ہو رہی ہے عقلِ سلیم

مدح تیری ہے زندگی تیری
تیری تعریف ہے تری تعلیم

ساری دنیا کے حق میں رحمت ہے
سب پہ جاری ہے تیرا فیضِ عمیم

بند کر کے نہ آنکھ منہ کھولے
کاش سوچے ذرا عدوِّ لئیم

حق نے بندوں پہ رحم فرمایا
اک نمونہ بنا کے دکھلایا

اسوۂ پاک خلق ربانی
منتہائے کمال انسانی

صَلِّ عَلٰی نَبِیِّنَا
صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ

(درعدن صفحہ10-13 ایڈیشن 2008ء)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 20 جون 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ