• 27 اپریل, 2024

Covid-19 عالمی اپڈیٹ 21 جولائی 2020ء

ایران میں کورونا متأثرین میں انتہائی اضافہ/آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریا میں وبا کا پھیلاؤ/پولینڈ میں تعلیمی ادارے ستمبر میں کھل سکیں گے/ہالینڈ میں لاک ڈاؤن  کی طرف رجحان/سپین کا  1.7 بلین یورو امداد کااعلان/جنوبی افریقہ کے 2 وزراء کورونا کا شکار/اُمان میں رات کا لاک ڈاؤن نافذالعمل

اعدادو شمار

متاثرہ افراد :1 کروڑ47لاکھ30 ہزار                     اموات: 6لاکھ10ہزار

براعظم صورتحال

(عالمی ادارہ صحت کے  ماتحت علاقے)

براعظم/ علاقے متأثرین
امریکہ 7702075
یورپ 3079218
مشرقی بحیرہ روم کے علاقے (مصر ، لیبیا،شام ، فلسطین،ترکی وغیرہ) 1478141
جنوب مشرقی ایشیا 1400544
افریقہ 611185
جزیرہ جات (نیوزی لینڈ،آسٹریلیاء ،فجی ، جاپان ، ملائیشیاء وغیرہ ممالک) 266190

درجہ بندی ممالک بلحاظ متأثرین


  ملک کُل متأثرین کُل اموات متأثرین (24 گھنٹے) اموات (24 گھنٹے)
1 امریکہ 3748248 139964 62788 496
2 برازیل 2098389 79488 23529 716
3 ہندوستان 1155191 28084 37148 587
  (who.int)
افریقہ

کل متأثرین: 7لاکھ 36ہزار

اموات: 15ہزار 4سو

ریکور ہونے والے: 3لاکھ 89ہزار

(African News)

درجہ بندی کُل متأثرین کُل اموات متأثرین (24 گھنٹے) اموات (24 گھنٹے)
1 جنوبی افریقہ 373628 5173 9300 140
2 مصر 88402 4352 627 50
3 نائجیریا 37225 801 562 12

دنیا بھر  میں اب تک اس وائرس سے24 گھنٹوں میں 1 لاکھ 47 ہزار افراد RECOVERہوئے ہیں۔جبکہ اب تک RECOVER ہونے والوں کی  کُل تعداد 83لاکھ25ہزار ہے۔ جن میں برازیل میں سب سے زیادہ15لاکھ21ہزار لوگRecover ہوئے،اس کے بعدامریکہ  میں11لاکھ60ہزار  جبکہ ہندوستان میں7 لاکھ24ہزار Recover ہوئے ہیں۔

 (John Hopkins University)

گزشتہ 24 گھنٹوں میں  عالمی سطح پر  متأثرین کی  تعدادمیں تشویشناک1لاکھ 89ہزارکااضافہ ہوا۔اسی طرح  اموات میں3ہزار 6سوکااضافہ  ہوا ہے۔

https://covid19.who.int/

عالمی خبریں

  • ایران میں  کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں میں گزشتہ روز سب سے زیادہ  229 کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اپریل کے وسط سے ملک میں لاک ڈاؤن میں نرمی برتنی شروع کردی گئی تھی۔(الجزیرہ)
  • آسٹریلیا کی ریاست ویکٹوریا میں کورونا کے 374 مزید نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ  3 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔جس کے بعد حکومت نے ریاست بھر میں ماسک کی پابندی لازم قرار دے دی ہے۔(الجزیرہ)
  • برطانیہ کی آکسفورڈ  یونیورسٹی  کے ماہرین نے  تجرباتی بنیاد پر ویکسین کی بابت  انتہائی پرامیدی کا اظہار کیا ہے۔ اب تک کئے گئے بعض ٹیسٹوں کی بنیاد پر امید کی جارہی ہے کہ رواں سال کے آخر تک مکمل ویکسین تیار کرلی جائے گی۔(الجزیرہ)
  • پولینڈ حکومت نے نئے تعلیمی سال یعنی ستمبر کے مہینہ سے تمام تعلیمی ادارے دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا ہے۔البتہ حکومت نے اس سے پیشتر ہر قسم کے حفاظتی اقدامات کرنے کا بھی بھرپور یقین دلایا ہے۔ واضح رہے کہ مارچ کے وسط میں ملک گیر تمام  تعلیمی ادارے بند کردئے گئے تھے(الجزیرہ)
  • ہالینڈ میں کورونا کے کیسز دوبارہ منظر عام پر آنے لگ گئے ہیں جس کے بعد ملک گیر  احتیاطی تدابیر میں سختی آنے لگ گئی ہے۔گزشتہ  ہفتے 987 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔(الجزیرہ)
  • سپین نے   ضرورتمند ممالک کیلئے 1.7 بلین یورو امداد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کا اعلان  وزیر خارجہ نے گزشتہ روز  کابینہ اجلاس کے بعد کیا (الجزیرہ)
  • جنوبی افریقہ میں 2  وزراء کورونا  سے متأثر ہوکر ہسپتال داخل ہیں۔ان دونو ں میں گزشتہ  ہفتہ کورونا کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد ڈاکٹری ہدایت پر انہیں ہسپتال داخل کردیا گیا تھا۔(الجزیرہ)
  • اُمان میں   عید الاضحی  کے موقع پر کورونا سے بچاؤ کو یقینی بنانے کیلئے ملک میں 25 جولائی سے 8 اگست تک اندرون ملک تمام پروازیں بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔علاوہ ازیں رات 7 بجے سے صبح 6 بجے تک کے لاک ڈاؤن کا نفاذ بھی کیا جائے گا۔(الجزیرہ)

(ابوحمدانؔ)

پچھلا پڑھیں

عاجزی اور انکساری ایک ایسا خلق ہے …

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 21 جولائی 2020