• 26 اپریل, 2024

آج کی دعا

رَبِّ کُلُّ شَیْئٍ خَادِمُکَ رَبِّ فَاحْفَظْنِی وَانْصُرْنِی وَارْحَمْنِیْ
اَللّٰھُمَّ اِنَّا نَجْعَلُکَ فِیْ نُحُورِھِم وَنَعُوْذُبِکَ مِنْ شُرُوْرِھِمْ
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ، وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى اِبْرَاھِیْمَ وَعَلَی آلِ إِبْرَاهِيمَ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ، اَللّٰھُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا بَارَكْتَ عَلَى اِبْرَاھِیْمَ وَعَلَی آلِ إِبْرَاهِيمَ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ

یہ درود شریف اور دشمن کے شر سے بچنے اور حصولِ حفاظتِ الٰہی کی دعائیں ہیں۔ مندرجہ بالا سب سے پہلی دعا کو حضرت مسیحِ موعودؑ نے اسمِ اعظم قرار دیا ہے اور فرمایا ہے :

’’یہ وہ کلمات ہیں کہ جو اسے پڑھے گا ہر ایک آفت سے اسے نجات ہوگی۔‘‘

(تذکرہ صفحہ442)

21 اگست 2020 کو خطبہ جمعہ میں پیارے امام سیّدنا حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایَّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے احبابِ جماعت کو ان دعاؤں کی خاص تحریک فرمائی ہے۔ آپ فرماتے ہیں:
’’ان دنوں خاص طور پر پاکستان کی جماعت کو بھی اور دنیا میں بھی دعائیں ہمیں بہت زیادہ کرنی چاہئیں۔ دعائیں (مندرجہ بالا) بہت پڑھیں۔ اللہ تعالیٰ ہر احمدی کو محفوظ رکھے ان شریروں کے شر سے۔ جوں جوں یہ دشمنی بڑھ رہی ہے توں توں ہمیں زیادہ سے زیادہ اللہ کی طرف جھکنا چاہئے’’۔

(خطبہ جمعہ 21 اگست2020)

(مرسلہ: قدسیہ محمود سردار)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 19 ستمبر 2020

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 21 ستمبر 2020