• 26 اپریل, 2024

شعبہ ایثار مجلس انصار اللہ یوکے

وائرس کی وبا ء اور اس سے پیدا ہونے والے مسائل سے نپٹنے کے لئے شعبہ ایثار مجلس انصار اللہ یوکے کو ہدایت دی گئی کہ تمام انصار سے رابطہ کرنے اور خیریت معلوم کرنے کے علاوہ ضروری اشیاء باہم پہنچانے کا انتظام کرے۔

اسی طرح جو انصار گھروں سے نہیں نکل سکتے اور ان کی ضروریات کا خیال رکھنے اور اگر کسی قسم کی مالی مدد کی ضرورت ہو تو اس کو پورا کرنے کی کوشش بھی متواتر جاری رکھی جائے۔ اس نظام کے تحت اللہ تعالیٰ کے فضل سے اب تک 85 فیصد تجنید سے رابطہ ہو چکا ہے ۔

ایثار میٹنگز

اللہ تعالیٰ کے فضل سے قیادت ایثار نے تمام مجالس میں 65سال سے زائد انصار کے ساتھ بزریعہ زوم لنک ویڈیوکانفرنس کالز میٹنگز منعقد کیں۔ 13ریجنز کی 20 میٹنگز میں مجموعی طور پر 579 انصار شامل ہوئے۔ ان میٹنگز کا مقصد صرف انصار کو Motivate کرنا تھا۔ اسی طرح اس لاک ڈاون کے دوران بذریعہ ٹیلی فون رابطوں کاسلسلہ بھی رہا اور مجموعی طور پر 9000 سے ذائد بار انصار سے رابطہ کیا گیا۔

انصار میں فروٹ باسکٹس کی تقسیم

صدرصاحب مجلس کی ہدایت پر قیادت ایثار نے یوکے بھر میں 65 سال سے زائد تمام انصار کو مجلس انصار اللہ کی جانب سے فروٹ باسکٹ کا تحفہ دیا ۔ اس کی تیاری میں ممبران ایثارٹیم نے خود فروٹ خرید کر ان کی پیکنگ کروائی اور ریجنز کے ذریعہ سے ان کی تقسیم کروائی۔ اس طرح یوکے بھر میں مجموعی طور پر 1004 فروٹ باسکٹس تقسیم کی گئیں۔

ہوم لیس فود ڈسٹری بیوشن

انصار کی خدمت کے علاوہ مقامی کونسلز کے ساتھ رابطہ کر کے لگاتار مقامی ہوم لیس اور بوڑھے افراد کو کھانا پکا کر مہیا کرنے کا پروگرام بھی جاری ہے اور کونسلز کے نمائندگان کے ساتھ مختلف اولڈ ہومز اور بوڑھے افراد کے گھروں میں تقسیم کیا جا رہا ہے۔ اس کام میں بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے یوکے کے تمام ریجنز حصہ لے رہے ہیں اور اب تک مجموعی طور پر 8418 کی تعداد میں فوڈ بکس تقسیم کیے گئے اور مجموعی طور پر اس کام میں 410 انصار نے حصہ لیا۔

اس کے علاوہ ضرورت مند انصار کو ماسک، سینیٹائزر اور گلوز بھی مہیا کیے گئے۔

اللہ تعالیٰ کے فضل سے یوکے بھر کے تمام ریجنز نے اس کام میں حصہ لیا اور اپنی اپنی استطاعت کے مطابق اپنی ذمہ داریاں پوری کیں۔ اور قیادت ایثار اور ان کی ٹیم خاص دعاوں کی مستحق ہے اللہ تعالیٰ ان تمام شاملین کو اپنے حفظ و امان میں رکھے ۔ آمین

٭…٭…٭

(رپورٹ انصاراللہ یوکے)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 19 ستمبر 2020

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 21 ستمبر 2020