• 25 اپریل, 2024

ورچوئل ملاقات میں شمولیت کے بعد جذبات

میں اپنی فیملی یعنی والدین اور بہنوں کے ساتھ ڈنمارک سیر و سیاحت پر گیا ہوا تھا۔ واپسی پر جرمنی بارڈر کراس کرتے ہی ہمارے موبائل فونز پر ایک میسج نمودار ہوا۔ جس میں حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ ورچوئل ملاقات کا دعوت نامہ تھا جو مورخہ 21 اگست کو منعقد ہونے والی تھی۔ یہ میسج دیکھتے ہی میں خوشی سے جھوم اٹھا اور اپنے ابا عمران انیل صاحب سے درخواست کی کہ اپنے گھر تک پهنچنے کے لیے راستے کے تمام stops کم کر دیں یا چھوٹے کر دیں۔ کہیں میں اس مبارک پروگرام سے محروم نہ رہ جاؤں۔ اپنے اللہ سے اس اہم موقع پانے پر شکر بھی ادا کیا۔ ابھی emotional ہو ہی رہا تھا کہ دوسرا میسج ملا کہ Double Jab والے ہی شامل ہوں گے جب کہ خاکسار کو ابھی کوئی ویکسین نہیں لگی تھی۔ میں افسردہ ہوا مگر یہ افسردگی چند لمحے کی تھی کہ تیسرا میسج ملا کہ آپ اپنا چیک اپ کروا کر،کر و نا Negative ہونے کی صورت میں شامل ہو سکتے تھے۔ خاکسار نے مطلوبہ فارم جلدی جلدی گاڑی میں ہی پُر کیا اور ایک لمبا سفر کر کے نصف رات اپنے گھر پہنچ گئے۔ اور دو دن کے بعد یہ بابرکت پروگرام تھا۔ ہفتہ کے روز علی الصبح ہی تیاری شروع کر دی اور ابا جان کے ساتھ جلدی جلدی PST آرینا پہنچے تا کہ آگے جگہ ملے۔ہم 9 بجے سے بہت پہلے پروگرام والی جگہ پہنچ گئے تھے۔ گرمی بہت شدید تھی۔ گرمی نے اتنا ستایا کہ جسم میں بھی دردیں شروع ہو گئیں۔ کئی دفعہ سوچا کہ باہر کھلی ہوا میں نکل کر سانس لوں مگر یہی سوچا کہ یہ pain خلیفۃ المسیح کی خاطر برداشت کرنی ہے۔ سب خدام کا شوق دیدنی تھا۔ میری تو 2019ء کے بعد پہلی ملاقات تھی۔ اور وہ بھی ورچوئل۔ حضور دوپہر ایک بج کر 30 منٹ پر اسکرین پر نمودار ہوئے۔ ہماری تمام درد، تکلیف اور تھکاوٹ جاتی رہی۔ ہمارا دل باغ باغ ہو گیا۔ حضور خوشگوار موڈ میں تھے۔ مجھے یہ بہت اچھا لگا کہ ہم حضور کا دیدار کر رہے ہیں اور حضور ہمیں دیکھ رہے ہیں۔

تلاوت و ترجمہ کے بعد حضور نے صدرصاحب خدام الاحمدیہ سے پوچھا نظم نہیں ہو گی؟ صدر صاحب نے کہا حضور! ابھی کروا دیتے ہیں۔ چنانچہ ایک خادم نے خوش الحانی سے نظم پڑھی۔ حضور نے اس پر بہت خوشی کا اظہار فرمایا۔ ایک خادم نے کہا حضور! آج گرمی ہے۔ حضور نے فرمایا کہ اللہ فضل کرے۔ اور اگلے روز اجتماع کے موقع پر جب بارش بہت زیادہ ہو رہی تھی تو حضور نے فرمایا کہ جس کو کل گرمی بہت لگ رہی تھی۔ آج تو اس کے لیے موسم بہت اچھا ہوگا۔ 300 کے لگ بھگ خدام نے اس ورچوئل ملاقات میں شرکت کی اور حضور کو اپنے درمیان پا کر ہم بہت خوش نصیب تصور کرتے تھے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلیٰ ذَالِکَ۔

اللہ تعالیٰ کرونا کی وبا کو جلد ختم کرے اور ہم پہلے کی طرح پھر حضور سے جسمانی روابط بڑھا سکیں۔

(تاشف عمران۔ جرمنی)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 20 ستمبر 2021

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ