• 13 مئی, 2025

رات کے تیسرے پہر کی عبادت

عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ: یَنْزِلُ رَبُّنَا کُلَّ لَیْلَۃٍ اِلَی السَّمَآءِ الدُّنْیَا حَتّٰی یَبْقٰی ثُلُثُ اللَّیْلِ الْاٰخِرُ فَیَقُوْلُ : مَنْ یَّدْعُوْنِیْ فَأَسْتَجِیْبَ لَھٗ مَنْ یَّسْاَلُنِیْ فَاُعْطِیَھٗ وَ مَنْ یَّسْتَغْفِرُنِیْ فَاَغْفِرَلَھٗ۔

(ترمذی کتاب الدعوات)

ترجمہ: حضرت ابوھریرۃؓ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا۔ ہمارا رب ہر رات قریبی آسمان تک نزول فرماتا ہے جب رات کا تیسرا حصہ باقی رہ جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔ کون ہے جو مجھے پکارے تو میں اس کو جواب دوں! کون ہے جو مجھ سے مانگے تو میں اس کو دوں! کون ہے جو مجھ سے بخشش طلب کرے تو میں اس کو بخش دوں!

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 19 دسمبر 2020

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 21 دسمبر 2020