حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیزنے مورخہ 11دسمبر 2020ء کو خطبہ جمعہ کے آخر میں احباب جماعت کو دعاؤں کی طرف درج ذیل الفاظ میں متوجہ فرمایا:
’’آج بھی میں دعا کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں۔ گذشتہ جمعہ الجزائر کے بارے میں ذکر نہیں ہوا تھا وہاں بھی احمدیوں پر کافی سخت حالات ہیں اور بعض کو اسیر بھی بنایا گیا ہے۔ ان کے لئے بھی دعا کریں اللہ تعالیٰ ان کے بھی حالات میں آسانی پیدا کرے اور اسیروں کی جلد رہائی کے سامان ہوں اور وہاں بھی سختی کے حالات ہیں حکومت کو بھی عقل دے کہ وہ انصاف سے کام لیتے ہوئے احمدیوں کے حق ادا کرنے والی ہو۔ اسی طرح پاکستان کے حالات بھی جو ہیں وہ سختی کی طرف ہیں بعض انفرادی طور پر میں نے کہا تھا افسران ایسے ہیں ان کے لئے بھی دعا کریں اللہ تعالیٰ اگر ان مولویوں اور افسران کو عقل نہیں دینا چاہتا یا ان کو عقل نہیں آئے گی یا ان کا مقدر ہی یہی ہے کہ وہ اسی طرح کرتے رہیں اور اللہ تعالیٰ کی پکڑ میں آئیں تو پھر اللہ تعالیٰ جلد ان کی پکڑ کے سامان پیدا فرمائے اور احمدیوں کے لئے آسانیاں پیدا فرمائے۔‘‘ (آمین)
دعاؤں کی تازہ تحریک