• 26 اپریل, 2024

آنحضرتؐ کے اعلىٰ معىار زندگى

حضرت خلىفۃ المسىح الخامس اىدہ اللہ تعالىٰ فرماتے ہىں :
’’آنحضرت صلى اللہ علىہ وسلم کے عمل کو ہم دیکھیں تو حىرت انگىز معىار نظر آتے ہىں۔ آپؐ کے گھرىلو حالات کو دیکھیں تو کہىں آپؐ اپنى بىوى کے دوسرى بىوى کے چھوٹے قد کا مذاق اڑانے پر سخت ناپسندىدگى کا اظہار فرماتے ہىں کہ کسى کو جذباتى تکلىف نہىں دىنى چاہئے۔تو کہىں اس بات پر اىک بىوى کو سمجھا رہے ہىں کہ معمولى سى بھى ناپسندىدگى کا اظہار دوسرى بىوى کے کسى کام پر نہىں ہونا چاہئے۔کہىں آپ بچوں کے اخلاق بلند کرنے کى نصىحت فرماتے ہىں کہ لوگوں کے پھلوں کے درختوں پر پتھر مار کر ان کا کچا پکا پھل جو ہے وہ ضائع نہ کرو۔ آپؐ نے اىک بچے کو فرماىا کہ اگر بہت بھوک لگى ہوئى ہے برداشت نہىں ہوتا تو درخت سے نىچے گرى ہوئى پکى کھجورىں ہىں وہ اٹھا کر کھا لو۔ لىکن ساتھ ہى ىہ نصىحت بھى فرمائى کہ سب سے اچھى بات ىہ ہے کہ مىں تمہیں دعا دىتا ہوں کہ تمہىں اىسى حالت کى نوبت بھى نہ آئے کہ تمہىں نىچے سے اٹھا کے کھجورىں کھانى پڑىں۔ تم مجبور ہى نہ ہو۔ اللہ تعالىٰ تمہارے لئے سامان فرماتا رہے۔اس دعا کے ساتھ بچے کو بھى توجہ دلا دى کہ اپنى ضرورىات کے پورا کرنے کے لئے اللہ تعالىٰ کى طرف رجوع کرو، نہ کہ غلط طرىقے سے لوگوں کے مالوں کو اٹھاؤ۔ کىونکہ گو مجبورى مىں بعض دفعہ اس طرح کى چىزىں جو نىچے زائد پڑى ہىں جائز بھى بن جاتى ہىں لىکن آپ نے فرماىا کہ اعلىٰ اخلاق اختىار کرو اور ىہى نىکى ہے۔ پھر اىک بچے کوتىزى سے کھانے اور اپنا ہاتھ کھانے کى پلىٹ پر ىا تھالى پر پھىرنے کى وجہ سے فرماىا کہ پہلے بسم اللہ پڑھو، اپنے دائىں ہاتھ سے کھاؤ اور اپنے سامنے سے کھاؤ۔پس بچوں کى تربىت بھى اس رنگ مىں کرنى چاہئے تا کہ بڑے ہو کر ان مىں اعلىٰ اخلاق پىدا ہوں۔‘‘

(خطبہ جمعہ 2مارچ 2018ء)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 20 جنوری 2020

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 22 جنوری 2020