• 20 اپریل, 2024

ایڈیٹر کے نام خط

مؤرخہ 2فروری 2021ء کے شمارہ میں حکیم محمد سعید صاحب والا مضمون بہت اچھا لگا۔ وہ میری اور میرے گھر والوں کی پسندیدہ شخصیت رہے۔ بچوں سے متعلقہ ان کی کتب ہم اپنے پڑوسی سلطان صاحب کے ذریعہ لائبریری سے منگوا کر پڑھا کرتے تھے۔ آپ کی بہت سی کتب میں احمدیوں کا ہلکا پھلکا ذکر ضرور ملتا ہے۔ سلطان صاحب احمدیوں کے بارے میں ذکر ہم سے لے کر جماعتی ریکارڈ میں شامل کروایا کرتے تھے۔ ان کی ایک کتاب میں لکھا تھا کہ ’’میں نے کسی احمدی کو بد اخلاق نہیں دیکھا‘‘۔ چوہدری سر محمد ظفر اللہ خان صاحب، ڈاکٹر عبد السلام صاحب کا ذکر بھی اکثر آپ کی کتب میں ملتا تھا۔

روزنامہ الفضل بہت ہی پیارا ہمارا پسندیدہ اخبار ہے۔ دنیا کے ہر علم کےبارے میں معلومات اس میں دستیاب ہیں۔ اللہ اس اخبار کو دن دونی رات چونی ترقیات سے نوازے۔ آمین

(فوزیہ در ثمین احمد)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 20 فروری 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 22 فروری 2021