• 25 اپریل, 2024

تبلیغی اسٹال مجلس انصار للہ ڈنمارک

مجلس انصار اللہ ڈنمارک کو پہلی بار ڈنمارک میں منعقد ہونے والے ایک میلہ جو کہ جسم،دماغ اور روح کے موضوع پر منعقد کیا جاتا ہے میں شرکت کی توفیق ملی۔ اس میلہ کا انعقاد موٴرخہ 3 تا 5؍فروری برانڈبی کوپن ہیگن میں واقع ایک اسٹیڈیم کے ہال میں کیا گیا۔ اس میلہ میں سو سے زائدآرگنائزیشنز نے مختلف اسٹال لگائے۔ جن میں مختلف عیسائی چرچ، بدہسٹ، اور دیگر تنظیموں کے اسٹال تھے۔ اس میلہ کی خاص بات یہ ہے کہ اس کو وزٹ کرنے والے اکثر روحانی اور جسمانی امور کے بارہ میں معلومات حاصل کرنے کے متلاشی نظر آتے تھے۔

الحمد للّٰہ مجلس انصار اللہ ڈنمارک کو امسال اس میلہ میں تین دن شرکت کی توفیق ملی۔ 15 انصار اور خدام مختلف اوقات میں اسٹال پر ڈیوٹیاں دیتے رہے اور اسٹال پر آنے والے مہمانان کو اسلام احمدیت کا پیغام پہنچاتے رہے۔ اس میلہ کی آرگنائزرنے بڑی خوشی کا اظہار کیا کہ ہم اسلام کی نمائندگی میں اس میلہ میں شامل ہیں اور یہ پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ کسی اسلامی تنظیم سے کو ئی باقاعدہ اس میں شامل ہوا ہے۔

پانچ ہزار سے زائد لوگوں نے اس میلہ کو وزٹ کیا۔ ہال میں داخلہ کے لئے 110کرونز کا ٹکٹ مقرر تھا۔

الحمد للّٰہ یہ تبلیغی اسٹال بہت کامیاب رہا۔ کئی احباب نے قرآن مجید خریدہ اور اسی طرح مختلف جماعتی لٹریچر مفت تقسیم کیا گیا۔ اسٹال پر قرآن مجید سننے کا بھی انتظام تھا جہاں لوگ ہیڈ فون لگا کر قرآن کریم کی تلاوت کو سنتے۔

اللہ تعالیٰ تمام شاملین اور کارکنان کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین

(رپورٹ: محمد اکرم محمود۔ صدر مجلس انصار اللہ و نمائندہ الفضل آن لائن)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 21 مارچ 2023

اگلا پڑھیں

وفات مسیح ناصری علیہ السلام