• 8 مئی, 2024

تعارف سورۃ المنافقون (63 ویں سورۃ)

(تعارف سورۃ المنافقون (63 ویں سورۃ))
(مدنی سورۃ ، تسمیہ سمیت اس سورۃ کی 12 آیات ہیں)
(ترجمہ از انگریزی ترجمہ قرآن (حضرت ملک غلام فرید صاحب) ایڈیشن 2003)

وقت نزول اور سیاق و سباق

یہ بھی مدنی سورۃ ہے، جو جیساکہ اس کے مضمون سے ظاہر ہے غزوہ احد کے کچھ عرصہ بعد نازل ہوئی۔ جیساکہ سابقہ سورۃ میں خاص طور پر مدینہ کے یہودیوں کا ذکر کیا گیا تھا، موجودہ سورۃ میں اسلام کے دیگردشمنوں کا ذکر ہے جو منافق ہیں اور ان کے بدارادوں کا ذکر ہے اور بد دیانتی اور دغا بازی کا اور ان کے بلند و بالا ایمان کے دعاوی کا ذکر ہے جن کو جھوٹا اور دغا باز قرار دیا گیا ہے۔ اس سورۃ میں بتایا گیا ہے کہ یہ لوگ اسلام کے سخت دشمن ہیں جیساکہ وہ اپنی قسموں سے مسلمانوں کو دھوکہ دینے کی کوشش کرتے ہیں اور ایمان کے جھوٹے دعاوی کرتے ہیں، جن کو وہ اس دھوکہ دہی کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ انہوں نے اپنے بد ارادوں اور قابل نفرت حرکتوں کی وجہ سے خود کو قابل نفرت حد تک گرا دیا ہے۔ وہ اپنے تئیں خیال کرتے ہیں کہ ان کی طرح آپ ﷺ کے صحابہ بھی ذاتی مفاد کی خاطر آپ ﷺ کے گرد جمع ہیں جو مادی ضروریات کو پورا کرنے کی خاطر کسی بھی وقت آپ ﷺ کو چھوڑ دیں گے۔

اس سورۃ کا اختتام اس نصیحت پر ہوتا ہے کہ مسلمانوں کو اللہ تعالیٰ کی راہ میں مال کو خرچ کرنا چاہیئے قبل اس کے کہ وہ وقت آجائے جب اسلام کو ان کے مال و دولت کی ضرورت نہ رہے

(ابو سلطان)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 21 اپریل 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 22 اپریل 2021