مَنْ قَامَ رَمَضَانَ إِيْمَانًا وَّاحْتِسَابًا، غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ
(صحیح بخاریكِتَابُ الإِيمَانِ بَابٌ: تَطَوُّعُ قِيَامِ رَمَضَانَ مِنَ الإِيمَانِ حدیث: 37)
ترجمہ :جو کوئی رمضان میں (راتوں کو) ایمان رکھ کر اور ثواب کے لیے عبادت کرے اس کے اگلے گناہ بخش دئیے جاتے ہیں۔
یہ پیارے رسول اکرم حضرت محمدﷺ کا ماہ رمضان میں نماز و نوافل کی ادائیگی کی اہمیت پر مبارک حکم ہے۔
حضرت بلال ؓ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرتﷺ نے فرمایا ہے کہ تمہیں نماز تہجد کا لتزام کرنا چاہئے کیونکہ یہ گذشتہ صالحین کا طریق رہا ہے قربِ الٰہی کا ذریعہ ہے ۔یہ عادت گناہوں سے روکتی ہے ۔برائیوں کو ختم کرتی ہےاور جسمانی بیماریوں سے بچاتی ہے۔
(جامع ترمذی ابواب الدعوات)
(مرسلہ: مریم رحمٰن)