• 26 اپریل, 2024

ڈلاس جماعت کے جلسہ یوم مسیح موعود کی رپورٹ

ڈلاس جماعت نے 21 مارچ بروز اتوار زوم کانفرنس کے استعمال سے جلسہ یوم مسیح موعود کا انعقاد کیا۔

جلسہ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جو مکرم طاہر عبداللہ صاحب نے ترجمہ کے ساتھ پیش کی۔

مکرم طارق ملک صاحب نے در ثمین سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ایک نظم پڑھی جس کا عنوان تھا ’’اتمام حجت‘‘۔ اس کا انگریزی ترجمہ اسکرین پر پیش کیا گیا۔

پہلے اسپیکر مکرم خلیق رحمان صاحب تھے اور ان کی تقریر کا عنوان ’’23 مارچ 1889 کی اہمیت‘‘ تھا۔ مکرم خلیق صاحب نے جماعت احمدیہ میں 23 مارچ سے متعلق پس منظر کو تفصیل سے بیان کیا۔

مکرم شیراز احمد صاحب نے ’’عقائد اور ذمہ داریوں کو ایک احمدی کی حیثیت سے نبھانا‘‘ کے عنوان پر تقریر کی۔ انہوں نے ان عقائد کی وضاحت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تحریرات کی روشنی میں بیان کی اور یہ بھی یاد دلایا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام بیت کی دس شرائط پیش کرکے ہم سب سے کیا توقع کرتے ہیں۔

آخری تقریر مکرم سہیل کوثر صاحب نے کی – ان کی تقریر کا عنوان ’’حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور احیائے اسلام‘‘ تھا۔ انہوں نے قرآن، حدیث اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تحریروں کے حوالہ جات کی روشنی میں مذکورہ موضوع کا حق ادا کیا۔

آخر میں صدر ڈلاس جماعت مکرم ڈاکٹر حامد شیخ صاحب نے اس دن کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ جلسہ دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ الحمد للہ 105 احباب نے زوم کانفرنس میں شر کت کی جبکہ ان کے ساتھ گھروں میں مزید فیملی کے لوگ بھی شامل تھے۔ الحمدللہ علی ذالک

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 21 اپریل 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 22 اپریل 2021