• 5 مئی, 2024

آج کی دعا

فَنَسْئَلُ اللّٰہَ تَعَالیٰ خَیْرَھُمْ فِی الدُّنْیَاوَلْآخِرَۃِ،اَللّٰھُمَّ اھْدِھِمْ بِرُوْحٍ مِّنْکَ وَاجْعَلْ لَّھُمْ حَظًّا کَثِیْرًا فِیْ دِیْنِکَ وَاجْذِبْھُمْ بِحَوْلِکَ وَقُوَّتِکَ لِیُوٴْمِنُوْا بِکِتَابِکَ وَرَسُوْلِکَ وَیَدْخُلُوْا فِیْ دِیْنِ اللّٰہِ اَفْوَاجًا آمین ثم آمین والحمدللّٰہ رب العٰلمین

(مجموعہ اشتہارات جلد1 صفحہ 25)

ترجمہ:
ہم اللہ تعالیٰ سے دنیا و آخرت میں ان کی بھلائی کے طلب گار ہیں۔اے اللہ ان کو ہدائت دے اور روح القدس سے انکی تائید فرما۔اور اپنے دین کا بہت زیادہ حصہ انکو عطا کر اور اپنی قوت وطاقت سے اپنی طرف ان کو کھینچ لے تاکہ وہ تیری کتا ب اور تیرے رسول پر ایمان لائیں اور اللہ کے دین میں فوج در فوج شامل ہوں۔آمین ثم آمین۔ سب تعریفیں اللہ تعالیٰ کے لئے ہیں جو تمام جہانوں کا رب ہے۔

یہ حضرت اقدس سیدنا مرزا غلام احمد مسیحِ موعود علیہ السلام کی بنی نوع انسان کی ہدایت کے لئے عاجزانہ دعا ہے۔

بہت پیارے آقا سیّدنا حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز موجودہ حالات کے پیشِ نظر دعاؤں کی تحریک کرتے ہوئے فرماتے ہیں
آج پھر مَیں دنیا کے موجودہ حالات کے بارے کہنا چاہتا ہوں۔ دعا کریں اللہ تعالیٰ دونوں طرف کی حکومتوں کو عقل اور سمجھ دے اور یہ لوگ انسانیت کا خون کرنے سے باز آجائیں۔

ساتھ ہی اس جنگ سے مسلمانوں کو بھی سبق لینا چاہیے کہ کس طرح یہ لوگ ایک ہو گئے ہیں، لیکن مسلمان باوجودایک کلمہ پڑھنے کے کبھی ایک نہیں ہوتے۔ بجائے اس کے کہ ایک ہوں عراق تباہ کروایا، سیریا تباہ کروایا، یمن کی تباہی ہو رہی ہے، غیروں سے کرواتے ہیں اور خود بھی کر رہے ہیں۔ مسلمان کم از کم ان لوگوں سے اکائی کا سبق ہی سیکھ لیں۔ اور یہ اسی صورت میں ہو سکتا ہے جب یہ لوگ زمانے کے امام کو ماننے والے بھی ہوں جسے اللہ تعالیٰ نے اس زمانے میں اسی مقصد کے لیے بھیجا ہے۔ اللہ تعالیٰ امتِ مسلمہ پر اور مسلمانوں پر بھی رحم کرے۔اور ساتھ ہی جہاں یہ اپنی حالتیں درست کرنے والے ہوں وہاں دنیا کے لیے دعا بھی کریں اور اپنے وسائل اور ذرائع استعمال کر کے دنیا کو جنگوں سے روکنے والے بھی ہوں نہ کہ خود جنگوں میں شامل ہونے والے۔ اللہ تعالیٰ عقل اور سمجھ دے۔ آمین

(خطبہ جمعہ فرمودہ 11مارچ 2022)

کشتی اسلام اب بے لطفِ خدا اب غرق ہے
اے جنوں کچھ کام کر بے کار ہیں عقلوں کے وار
دن چڑھا ہے دشمنانِ دیں کا ہم پر رات ہے
اے مرے سورج نکل باہر کہ میں ہوں بے قرار
اک کرم کر پھیر دے لوگوں کو فُرقاں کی طرف
نیز دے توفیق تاوہ کچھ کریں سوچ وبچار
یا الٰہی فضل کر اسلام پر اور خود بچا
اس شکستہ ناؤ کے بندوں کی اب سن لے پکار

(مرسلہ:مریم رحمٰن)

پچھلا پڑھیں

نمازجنازہ حاضر و غائب

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 22 اپریل 2022