• 19 اپریل, 2024

Covid-19 عالمی اپڈیٹ 22 جون 2020ء

کورونا کے اثرات 10 برس تک محسوس ہوں گے/عالمی سطح پر کورونا کیسز میں ریکارڈ اضافہ/برازیل میں اموات 50 ہزار سے تجاوز/بلغاریہ میں ماسک کی پابندی لازمی قرار/کازکستان میں دوبارہ لاک ڈاؤن متوقع/پاکستان متأثرہ ممالک میں 5ویں نمبر پر/سپین سفری پابندیاں ختم کرنے لگا/روس میں 7600 نئے کیسز/شمالی کوریا میں کیسز میں اضافہ/ہندوستان کے دیہاتی علاقوں میں کورونا کا شدید پھیلاو

اعدادو شمار

متاثرہ افراد :89لاکھ 70ہزار                       اموات: 4لاکھ 68ہزار

براعظم صورتحال

(عالمی ادارہ صحت کے  ماتحت علاقے)

براعظم/ علاقے متأثرین
امریکہ 4370519
یورپ 2527618
مشرقی بحیرہ روم کے علاقے (مصر، لیبیا، شام، فلسطین، ترکی وغیرہ) 897403
جنوب مشرقی ایشیا 580533
افریقہ 224673
جزیرہ جات (نیوزی لینڈ، آسٹریلیاء، فجی، جاپان، ملائیشیاء وغیرہ ممالک) 205911

درجہ بندی ممالک بلحاظ متأثرین

  ملک کُل متأثرین کُل اموات متأثرین (24 گھنٹے) اموات (24 گھنٹے)
1 امریکہ 2241178 119453 32349 558
2 برازیل 1067579 34666 54771 1022
3 روس 584680 8111 7728 109
4 ہندوستان 410461 13254 15413 306
5 برطانیہ 303114 42589 1295 128
افریقہ

کل متأثرین: 3لاکھ 6ہزار

اموات: 8 ہزار 1 سو

ریکور ہونے والے: 1 لاکھ 46ہزار

(africanews)

درجہ بندی کُل متأثرین کُل اموات متأثرین (24 گھنٹے) اموات (24 گھنٹے)
1 جنوبی افریقہ 97302 1930 4621 53
2 مصر 53758 2106 1547 89
3 نائجیریا 20244 518 436 12

دنیا بھر  میں 24 گھنٹوں میں اب تک اس وائرس سےRecover ہونے والوں کی تعداد 1لاکھ 10ہزار سے زائد رہی جبکہ اب تک کی کُل تعداد 44لاکھ 44ہزار ہے۔ جن میں امریکہ میں سب سے زیادہ 6لاکھ 22ہزار لوگRecover ہوئے، اس کے بعدبرازیل میں 5 لاکھ 88ہزار جبکہ روس میں 3لاکھ 44ہزار Recover ہوئے ہیں۔

 (John Hopkins University)

گزشتہ 24 گھنٹوں میں عالمی سطح پر متأثرین کی تعداد میں تشویشناک 1لاکھ 83ہزار کا اضافہ ہوا۔ اسی طرح اموات میں 4ہزار 7سو کا اضافہ ہوا ہے۔

https://covid19.who.int/

عالمی خبریں

  • عالمی ادارہ صحت  کے چیف نے کہا ہے کہ کورونا وائریس کا پھیلاؤ ابھی تک جاری ہے بلکہ پہلے سے بڑھ کر ہے اور اس کے اثرات شاید ہمیں آئندہ 10 برس تک محسوس ہوتے رہیں گے۔ (الجزیرہ)
  • عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق  گزشتہ 24 گھنٹوں میں  نئے کیسز کی تعداد میں  ریکارڈ 1 لاکھ 83 ہزار  کا اضافہ دیکھا گیا ہے ، جن میں سب سے زیادہ تعداد امریکہ سے 1 لاکھ 16 ہزار کی ہے۔ (الجزیرہ)
  • برازیل میں کورونا سے  ہونے والی اموات کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کرچکی ہیں، جبکہ متأثرین کی تعداد 10 لاکھ 85 ہزار کے قریب ہے۔جو کہ  امریکہ کے متأثرین کے بعد  سب سے زیادہ  تعداد ہے۔ (الجزیرہ)
  • بلغاریہ میں گزشتہ ہفتے ماسک پہننے کی پابندی کا اعلان  ہونے کے باوجود اس پر سختی سے عملدرآمد نہ کروایا جاسکا جس کے باعث مزید 606 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ جس کے بعد انتظامیہ نے اب ماسک پہننے کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد کا فیصلہ کیا ہے  بصورت دیگرجرمانہ ہوگا (الجزیرہ)
  • کازکستان میں  لاک ڈاؤن میں نرمی کے نتیجہ میں اب تک مزید 28 ہزار کیسز کا اضافہ ہونے کے بعد حکومت نے ایک دفعہ پھر سختی شروع کردی ہے۔ چنانچہ بعض  علاقوں میں  ہفتہ اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جبکہ Shopping malls اور پبلک ٹرانسپورٹ بھی عارضی طور پر بند کردی گئی ہے۔ (الجزیرہ)
  • پاکستان کورونا سے  شدید متأثر ہونے والے ممالک میں 5ویں نمبر ہے۔ گزشتہ دنوں یہاں نئے کیسز کی تعداد 4471 رہی۔اب تک   3661 افراد لقمۂ اجل بن چکے ہیں۔ (الجزیرہ)
  • سپین میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد انتظامیہ اس ہفتہ حتمی فیصلہ کرے گی کہ یورپی یونین کے علاوہ کن ممالک کو سفر کی اجازت دی جاسکے گی۔واضح رہے کہ سپین دنیا میں سب سے زیادہ VISIT کئے جانے والے ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے۔ (الجزیرہ)
  • روس میں مزید 7600 کیسز کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد کل تعداد 5 لاکھ 92 ہزار ہوچکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اموات کی تعداد 95 رہی ہے۔ (الجزیرہ)
  • شمالی کوریا میں کورونا کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد  پر حکام کو انتہائی تشویش  کا سامنا ہے ۔ جن میں سب سے زیادہ اس بات کا ڈر ہے کہ کہیں کورونا کی دوسری لہر سے ملک گیر تباہی میں انتہائی شدت نہ آجائے۔حکام کے مطابق اگر اگلے تین دن   روزانہ کیسز کی شرح 30 فی دن سے زیادہ دکھائی دی تو SEOUL میں شدید لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا جائے گا۔ (الجزیرہ)
  • ہندوستان کے دیہی علاقوں میں کورونا کیسز میں شدید اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔  اب تک  ملک گیر کیسز کی تعداد  4 لاکھ 10 ہزار جبکہ ہلاکتیں  13 ہزار سے تجاوز کرچکی ہیں۔ (الجزیرہ)

(ابوحمدانؔ)

پچھلا پڑھیں

آج کی دعا

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 22 جون 2020