• 19 مئی, 2024

آج کی دعا

اَللّٰهُمَّ رَبَّ السَّمَوَاتِ السَّبْعِ وَمَٓا أَظْلَلْنَ وَرَبَّ الْأَرْضِيْنَ السَّبْعِ وَمَا أَقْلَلْنَ وَرَبَّ الشَّيَاطِيْنِ وَمَٓا أَضْلَلْنَ وَرَبَّ الرِّيَاحِ وَمَا ذَرَيْنَ فَإِنَّا نَسْأَلُكَ خَيْرَ هٰذِهِ الْقَرْيَةِ وَخَيْرَ أَهْلِهَا وَنَعُوْذُ بِكَ مِنْ شَرِّهَا وَشَرِّ أَهْلِهَا وَشَرِّ مَا فِيهَا۔۔۔اَللّٰہُم بَارِکْ لَنَا فِیْھَا ۔ اَللّٰهُمَّ بَارِکْ لَنَا فِیْھَا۔ اَللّٰهُمَّ بَارِکْ لَنَا فِیْھَا۔ اَللّٰهُمَّ ارْزُقْنَا جَنَاھَاوَحَبِّبْنَا اِلٰی اَھْلِھَا وَ حَبِّبْ صَالِحِیْٓ اَھْلِھَٓا اِلَیْنَا

(مستدرک حاکم جلد1 صفحہ614۔معجم الاوسط طبرانی جلد5 صفحہ:379)

ترجمہ: اے اللہ!سات آسمانوں اور جس پر اس کا سایہ ہےان کے رب!سات زمینوں اور جو کچھ انہوں نے اٹھا رکھا ہےان کے رب!اے شیطانوں اور جن کو انہوں نے گمراہ کیا ہےان سب کے رب!اے ہواؤں اور جو کچھ وہ اٹھاتی ہیں ان کے رب! ہم تجھ سے اس بستی اور اس کے رہنے والوں کی خیراور بھلائی کی دعا کرتے ہیں اور ہم اس بستی اور اس کے باشندوں اور جو کچھ اس میں ہے اس کے شر سے تیری پناہ میں آتے ہیں۔

اے اللہ! ہمارے لئے اس بستی میں برکت رکھ دے۔اے اللہ! ہمیں اس بستی میں برکت بخش۔ اے اللہ! ہمارے لئے اس بستی میں برکت کے سامان رکھ دے۔اے اللہ! ہمیں اس کے پھلوں سے رزق دے اور اس کے باشندوں کے دلوں میں ہماری محبت ڈال اور اس بستی کے نیک بندوں کی محبت ہمارے دلوں میں پیدا کردے۔

یہ سید ومولیٰ پیارے نبی حضرت محمدﷺ کی کسی نئی بستی میں داخل ہونے کی دعا ہے۔

حضرت صہیب ؓ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرتﷺ جب کسی شہر میں داخل ہوتے تو یہ دعا ضرور پڑھتے تھے۔

(مرسلہ:مریم رحمٰن)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 21 جون 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 22 جون 2021