• 19 اپریل, 2024

Covid-19 عالمی اپڈیٹ 22 جولائی 2020ء

جنوبی افریقہ متأثرہ ممالک میں پانچویں نمبر پر/کانگو میں ایمرجنسی ختم کردی گئی/دہلی میں ہر 5 میں سے ایک شخص متأثر/زمبابوے میں لاک ڈاؤن کا نفاذ/جرمنی میں مزید نئے کیسز/میلبورن آسٹریلیا میں ماسک کی پابندی

اعدادو شمار

متاثرہ افراد :1 کروڑ49لاکھ82 ہزار                     اموات: 6لاکھ17ہزار

براعظم صورتحال

(عالمی ادارہ صحت کے  ماتحت علاقے)

براعظم/ علاقے متأثرین
امریکہ 7702075
یورپ 3103674
مشرقی بحیرہ روم کے علاقے (مصر ، لیبیا،شام ، فلسطین،ترکی وغیرہ) 1478141
افریقہ 611185
جنوب مشرقی ایشیا 266190
جزیرہ جات (نیوزی لینڈ، آسٹریلیاء، فجی، جاپان، ملائیشیاء وغیرہ ممالک) 266190

درجہ بندی ممالک بلحاظ متأثرین


  ملک کُل متأثرین کُل اموات متأثرین (24 گھنٹے) اموات (24 گھنٹے)
1 امریکہ 3748248 139964 62788 496
2 برازیل 2098389 79488 23529 716
3 ہندوستان 1155191 28084 37148 587
  (who.int)
افریقہ

کل متأثرین: 7لاکھ 50ہزار

اموات: 15ہزار 7سو

ریکور ہونے والے: 4لاکھ 9ہزار

(African News)

درجہ بندی کُل متأثرین کُل اموات متأثرین (24 گھنٹے) اموات (24 گھنٹے)
1 جنوبی افریقہ 373628 5173 9300 140
2 مصر 88402 4352 627 50
3 نائجیریا 37225 801 562 12

دنیا بھر  میں اب تک اس وائرس سے24 گھنٹوں میں 1 لاکھ 81 ہزار افراد RECOVERہوئے ہیں۔جبکہ اب تک RECOVER ہونے والوں کی  کُل تعداد 85لاکھ06ہزار ہے۔ جن میں برازیل میں سب سے زیادہ15لاکھ63ہزار لوگRecover ہوئے،اس کے بعدامریکہ  میں11لاکھ82ہزار  جبکہ ہندوستان میں7 لاکھ53ہزار Recover ہوئے ہیں۔

 (John Hopkins University)

گزشتہ 24 گھنٹوں میں  عالمی سطح پر  متأثرین کی  تعدادمیں تشویشناک2لاکھ 13ہزارکااضافہ ہوا۔اسی طرح  اموات میں4ہزار 83سوکااضافہ  ہوا ہے۔

https://covid19.who.int/

عالمی خبریں

  • جنوبی افریقہ میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافے کے باعث متأثرین کی تعداد دنیا میں پانچویں نمبر پر آچکی ہے۔ماہرین  کو خدشہ ہے کہ اگر  متأثرین میں اضافہ کی یہی رفتار قائم رہی تو ملک میں موجود تمام ہسپتال کم پڑ سکتے ہیں۔ (افریقن نیوز)
  • Democratic Republic of Congo میں  24 مارچ سے جاری صحت ایمرجنسی  ختم کردی گئی ہے۔ اس کا اعلان صدر نے گزشتہ دنوں ایک پریس کانفرنس میں کیا۔ مزید برآں  ریستوران ، کلب ،  بینک سمیت کئی بزنس 22 جولائی سے کھول دئے گئے ہیں جبکہ دیگر بعض اہم بزنس 3 اگست سے کھل جائیں گے۔ (افریقن نیوز)
  • زمبابوے میں  کوروناکیسز میں اضافہ کے بعد ملک گیر رات کا لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔صدر مملکت نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام بزنس صبح 8 سے سہ پہر 3 بجے تک کھل سکیں گے۔عوام  صرف خوراک اور ادویات کے حصول کیلئے گھروں سے باہر نکل سکے گی (افریقن نیوز)
  • ایک سروے کے مطابق ہندوستانی دارالحکومت دہلی  میں تقریبا 22 فی صد افراد میں اب تک کورونا کے خلاف مدافعت پیدا ہوچکی ہے۔اور تقریبا ہر 5 میں سے ایک شخص اس سے متأثر ہوچکا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تعداد بڑھ بھی سکتی ہے۔ (DW)
  • جرمنی میں مزید 454 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد کل تعداد 202799 ہوچکی ہے۔ماہرین کے مطابق موجودہ تناسب کے لحاظ سے جرمنی میں ایک مریض مزید  ایک شخص کو متأثر کر رہا ہے۔ (DW)
  • آسٹریلیوی شہر میلبورن میں ماسک کی پابندی لازم قرار دے دی گئی ہے جس کے بعد ماسک استعمال نہ کرنے والوں کو جرمانہ عائد کیا جائے گا۔واضح رہے کہ ویکٹوریا ریاست میں مزید 484 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ (DW)

(ابوحمدانؔ)

پچھلا پڑھیں

ہمیشہ دعا میں لگے رہو

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 22 جولائی 2020