• 25 اپریل, 2024

آج کی دعا

اَللّٰہُ اَکْبَرُ

ترجمہ:
اللہ سب سے بڑا ہے۔ (کثرت کے ساتھ ورد کریں)

لَآ إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ وَحْدَهٗ لَا شَرِيْكَ لَهٗ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلٰى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ

(صحیح مسلم كِتَابُ الْحَجِّ بَابُ حَجَّةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حدیث: 2950)

ترجمہ :
اللہ کے سوا کوئی عبادت کےلائق نہیں،وہ اکیلا ہے،ساری بادشاہت اسی کی ہے اورساری تعریف اسی کے لئے ہے۔اور وہ ہر اس چیز پر جسے وہ چاہے پوری طرح قادر ہے۔

رَبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ وَاَنْتَ الْاَعَزُّالْاَکْرَمُ

ترجمہ:
اے میرے رب !میری مغفرت فرما اور رحم کر ۔اور تو بڑا غالب اور بزرگ ہے۔

یہ سید ومولیٰ ،مقدس الانبیاء، پیارے رسول حضرت محمد مصطفیٰﷺ کی صفا اور مروہ پر پڑھنے کی دعا ئیں ہیں

حضرت عمر فاروق ؓنے حج کرتے ہوئے کوہِ صفا پر یہ دعا کی :

اَللّٰهُمَّ إِنَّكَ قُلْتَ(اُدْعُوْنِيْٓ أسْتَجِبْ لَكُمْ) إِنَّكَ لَا تُخْلِفُ الْمِيْعَادَ وَ اِنِّیْٓ اَسْئَلُکَ کَمَا ھَدَیْتَنِیْ لِلْاِسْلَامِ اَنْ لَّا تَنْزِعَہٗ مِنِّیْ حَتّٰی تَتَوَفَّنِیْ وَاَنَا مُسْلِمٌ۔

(مؤطا کتاب الحج)

ترجمہ:
اے اللہ! تو نے خود یہ فرمایا ہے کہ مجھ سے دعا کرو میں تمہاری دعا سنوں گا اور تو تو وعدے کے خلاف نہیں کرتا۔ پس میں تجھ سے (اس وعدے کا واسطہ دے کر) دعا کرتا ہوں کہ یہ جو اسلام کی طرف مجھے ہدایت فرمائی ہے اس نعمت کو مجھ سے واپس نہ لے لینا۔ یہاں تک کہ مجھے موت بھی اس حال میں دینا کہ میں مسلمان ہوں۔

(مرسلہ:مریم رحمٰن)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 20 جولائی 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 22 جولائی 2021