• 26 اپریل, 2024

چھوٹی مگر سبق آموز بات

پانی کا ضیاع

دنیا میں پانی نہ صرف تیزی سے کم ہو رہا ہے بلکہ نایاب ہو رہا ہے۔ اس لیے پانی کا استعمال احتیاط کے ساتھ کرنا چاہیے۔ کیونکہ یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آئندہ جنگیں پانی پر ہوں گی اور اس کا آغاز نہر سویز پر ایتھوپیا کی طرف سے ڈیم بنانے سے ہو گیا ہے۔ جس پر مصر اور سوڈان متاثر ہوں گے اور مصر نے جنگ کی دھمکی بھی دے دی ہے۔ ہم میں سے بعض پانی کا بے دریغ استعمال کرتے ہیں اور ٹونٹی کو مسلسل کھلا رکھ کر کام کرتے ہیں۔ جبکہ حضرت خلیفۃ المسیح الرابعؒ نے احباب جماعت کو کم سے کم پانی استعمال کرنے کی طرف ایک دفعہ توجہ دلائی تھی اور فرمایا تھا، ٹونٹی کو صرف اس وقت تک کھلا رکھیں جب آپ کام کر رہے ہیں۔ اور دوران کام جب پانی کی ضرورت نہ ہو تو اسے بند کر دیا کریں۔

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 20 جولائی 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 22 جولائی 2021