• 26 جون, 2025

آج کی دعا

سُبْحَانَ الَّذِي سَخَّرَ لَنَا هَذَا وَمَا كُنَّا لَهُ مُقْرِنِينَ ۔ وَإِنَّا إِلیٰ رَبِّنَا لَمُنْقَلِبُونَ

(سورۃ الزخرف:14۔15)

ترجمہ: ’’پاک ہے وہ جس نے اسے ہمارے لئے مسخر کیا اور ہم اسے زیرِ نگیں کرنے کی طاقت نہیں رکھتے تھے۔اور یقینًا ہم اپنے رب کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں‘‘۔

یہ رسول اللہ ﷺ کی سواری پر بیٹھنے اور سفر پر جانے کی دعا ہے۔

حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ:
رسول اللہ ﷺ اپنے اونٹ پر سوار ہوتے تو تین مرتبہ اللہ اکبر کہتے اور پھر یہ دعا پڑھتے تھے‘‘۔

(صحیح مسلم کتاب الحج)

ایک اور روایت میں آتا ہے کہ آنحضرت ﷺ جمعرات کے دن سفر کرنے کو بہت پسند کرتے تھے۔ حضورﷺ جب بھی سفر سے واپس آتے تو چاشت کے وقت شہر میں داخل ہوتے۔ سب سے پہلے مسجد میں جاتے ۔وہاں دو رکعت نماز پڑھتے اور کچھ دیر بیٹھتے ،پھر گھر جاتے۔

(صحیح بخاری)

(مرسلہ: قدسیہ محمود سردار)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 21 اگست 2020

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 22 اگست 2020