• 25 اپریل, 2024

عالمی ادب سے انتخاب: دور جدید کے عربی شعراء

اسماعیل صبری (1854ء۔1923ء)

اسماعیل صبری باشا اپنے اسلوب بیانی اور نرم مزاجی کی وجہ سے مشہور ہیں۔ نیل کے ساحلی علاقہ میں پیدا ہوئے۔ جدید مدرسہ نظامیہ میں داخل کرایا گیا۔ اس زمانہ میں ادبی رسالہ ’’روضۃ المدارس‘‘ شائع ہوتا تھا۔ اس میں لکھنے والوں میں رفاعہ بک،شیخ حسین مرصفی، استاذ بارودی، عبد اللہ فکری، صالح مجددی شامل تھے۔ یہ اس رسالہ کا بغور مطالعہ کرتے تھے اور انکی طرز کی نکل کرتےتھے۔ مصر سے فرانس گئے وہاں سے ایکس یونیورسٹی سے 1878ء میں قانون کی ڈگری لی۔ واپسی پر صوبہ اسکندریہ کے گورنر بنائے گئے اور مصر میں بطور قاضی بھی کام کیا۔انہوں نے اپنی شاعری میں عمدہ اور نادر الفاظ استعمال کئے۔ محبت، دوستی اور جمال اور موت پر بکثرت اشعار کہے۔

(کتاب ’’تاریخ الادب العربی‘‘۔ مؤلف۔ احمد حسن الزیات۔ مطبوعہ دارالمعرفۃ بیروت لبنان۔ 1993ء۔ص366)

لم یبق عفوک فی السموات العلی
والارض شبرا خالیا للنار

تیرے عفو نے زمین و آسمان پر جہنم کے لئے ایک بالشت بھی جگہ خالی نہیں چھوڑی.
یا رب اھلنی لفضلک و اکفنی
شطط العقول و فتنۃ الافکار

اے میرے رب مجھے اپنے فضل کا اہل بنا اور عقل و فکر کی بے راہ روی سے محفوظ رکھ.
یا عالم الاسرار حسبی محنۃ
علمی بانک عالم الاسرار

اے رازوں کو جاننے والے میرے لئے یہی بات کافی ہے کہ مجھے معلوم ہے کہ آپ عالم الاسرار ہیں.
يا رب اين تقام جهنم
للظالمين غدا و للاشرار

اے ميرے پروردگار ميں یہ تو معلوم نہیں كرسكتا كل ظالموں اور مجرموں كے لئے جہنم كہاں ہوگي.
اخلق برحمتك التى تسع الورى
الا تضيق باعظم الاوزار

تيري رحمت جو ساري دنيا ميں پھیلی ہوئی ہے اس سے یہی امید ہےکہ وه بڑے گناہوں كے لئے بھی تنگ نہ ہو.

(مرسلہ اویس احمد نصیر)

عالمی ادب سے انتخاب: دور جدید کے عربی شعراء(دنیا کی ہر زبان میں لٹریچر یعنی ادب پایا جاتا ہے ۔ روزنامہ الفضل گاہے گاہے دنیا کی مختلف زبانوں کے ادب سے ایک انتخاب قارئین کے لئے پیش کررہا ہے ۔ عربی ادب سے ایک اور انتخاب پیش ہے ۔ امید ہے قارئین اسے پسند کریں گے ۔ آپ بھی دنیا کی کسی زبان کے ادب سے واقف ہوں تو اس کا نمونہ مختصر تعارف اردو ترجمہ کے ساتھ ہمیں بھجوائیں ۔ان شاء اللہ آئندہ اشاعت میں اسے شامل کیا جائے گا۔)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 21 اگست 2020

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 22 اگست 2020