• 5 مئی, 2024

ایڈیٹر کے نام خطوط

مکرمہ صادقہ چوہدری۔ کینیڈا سے لکھتی ہیں۔
مورخہ29 جولائی کے شمارے میں ’’محرم الحرام اور چند دعائیں‘‘ پڑھا۔ بہت سی دعائیں اور بہت سی باتیں جو اپنی اصلاح اور بقا کے لئے بنیادی حیثیت وحقیقت رکھتی ہیں وہ لاکھوں کروڑوں غفلت زدہ انسانوں تک پہنچانے کے لئے بہت جزاک اللّٰہ تعالیٰ۔

مکرمہ امة القیوم صبا خواجہ۔ جرمنی سے لکھتی ہیں۔
مورخہ 28جولائی کے شمارے میں مضمون ’’پاک ہونے کا ایک طریق‘‘ جس میں حضرت مسیح موعودؑ کے الفاظ کو پڑھا تو ایمان اور پختہ ارادے گویا نئے سرے سے تازہ ہوئے۔ الحمدللّٰہ۔ روزانہ پیاری الفضل جب پڑھنا شروع کریں تو دل نہیں چاہتا کہ ختم ہو۔ ماشاءاللّٰہ۔ اللہ تعالیٰ تمام الفضل کی ٹیم کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 21 ستمبر 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ