• 28 اپریل, 2024

ایک قابل توجہ امر

1. قرآنی آیت میں ’’الخ‘‘ اور محمدؐ کے ساتھ ’’صلعم‘‘ نہ لکھا کریں۔ پرانے طریق کے مطابق بعض کمپوزر حضرات آیت قرآنیہ کا کچھ حصہ لکھ کر طوالت سے بچنے کے لئے ’’الخ‘‘ لکھ دیتے ہیں جبکہ مکمل آیت لکھنا اور پڑھنا باعثِ برکت ہے۔ آنحضورؐ نے فرمایا ہے کہ جس نے قرآن کا ایک حرف پڑھا اس کے حق میں دس نیکیاں لکھی جائیں گی۔ اور پھر فرمایا الٓـمّٓ میں تینوں الگ الگ حروف ہیں۔

لہذا ادارہ الفضل آن لائن خوشی محسوس کرے گا کہ قرآن کریم کی آیات مکمل دی جائیں تا قاری درج بالا حدیث کے مطابق زیادہ سے زیادہ ثواب حاصل کرے۔

2. بعض دوست اپنے مضمون یا میسج میں محمدؐ کے ساتھ صلی اللہ علیہ وسلم کی بجائے ’’صلعم‘‘ لکھ دیتے ہیں۔ یہ عمل اپنے اس ثواب کو کم کرنے کے مترادف ہے جس کا ذکر احادیث میں ملتا ہے۔ آنحضورؐ نے فرمایا جس نے میرا نام آنے پر درود پڑھا اس کے حق میں دس نیکیاں لکھی گئیں اور دس بدیاں مٹائی جاتی ہیں۔

اس حوالہ سے بھی ادارہ الفضل اپنے قارئین کے لئے حصول ثواب کا ذریعہ بنتے ہوئے مکمل صلی اللہ علیہ وسلم کو لکھنے کو ترجیح دے گا۔

(ایڈیٹر الفضل آن لائن)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 21 ستمبر 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ