• 26 اپریل, 2024

آج کی دعا

اللّٰهُمَّ فَارِجَ الْهَمِّ، كَاشِفَ الْغَمِّ، مُجِيبَ دَعْوَةِ الْمُضْطَرِّينَ، رَحْمَانَ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ وَرَحِيمَهُمَا، أَنْتَ تَرْحَمُنِي، فَارْحَمْنِي بِرَحْمَةٍ تُغْنِينِي بِهَا عَنْ رَحْمَةِ مَنْ سِوَاكَ

(مستدرک حاکم)

ترجمہ: اے اللہ مشکلات اور غموں کو دور کرنے والے، مجبوروں اور بے بسوں کی دعائیں سننے والے ۔دنیا و آخرت میں بن مانگے دینے والےاور باربار رحم کرنے والے ،تو ہمیشہ مجھ پر رحم کرتا ہے ، پس اب بھی مجھ پر رحم کر، ایسی رحمت کہ جو مجھے تیرے سوا ہر طرح کی رحمت سے مستغنی کردے۔

یہ پیارے رسول حضرت محمدﷺ کی حصولِ رحمتِ الٰہی اور قرض اور مشکلات سے نجات کی جامع دعا ہے۔

حضرت مسیحِ موعودؑ نے مشکلات، غم اور پریشانی سے بچنے کے لئےسب سے بڑی قوت اور کلید دعا کو قرار دیا ہے۔ آپؑ فرماتے ہیں :
لوگ اس نعمت سے بے خبر ہیں کہ صدقات ،دعااور خیرات سے ردِ بلا ہوتا ہے۔ اگر یہ بات نہ ہوتی توانسان زندہ ہی مرجاتا۔

(ملفوظات جلد3 صفحہ201)

آپؑ اپنے منظوم کلام میں فرماتے ہیں :

اے قادر و توانا! آفات سے بچانا
ہم تیرے در پہ آئے ہم نے ہے تجھ کو مانا
غیروں سے دل غنی ہے جب سے ہے تجھ کو جانا
یہ روز کر مبارک سُبحَانَ مَن یرَانِی

(مرسلہ: قدسیہ محمود سردار)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 21 اکتوبر 2020

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 22 اکتوبر 2020