• 24 اپریل, 2024

دنیا ہے چار دن کی

مومن اسیر جس میں، دنیا وہ آشیانا
کافر کے واسطے گو جنّت ہے یہ ٹھکانا
دنیا کی عیش وعشرت میں رات دن لگانا
دنیا کو جیتنے میں سانسوں کا ہار جانا
ہرگز نہیں ہے کافی کلمہ زباں سے پڑھنا
تقویٰ پہ ہو کے قائم، صالح عمل دکھانا
ممکن ہے زندگی میں گرچہ خطا کا ہونا
توبہ سے کام لینا، نیکی کی اَور آنا
رنج و الم تلے جب یہ زندگی ہو بوجھل
اک نسخہ آزمانا، سجدوں میں گڑگڑانا
تیری بھی زندگی کی منزل وہی ہے ثاقؔب!
دنیا ہے چار دن کی پھر قبر ہے ٹھکانا

(ثاقؔب محمود)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 21 اکتوبر 2021

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ