بِسْمِ اللّٰهِ وَالسَّلَامُ عَلَى رَسُولِ اللّٰهِ، اَللّٰهُمَّ اغْفِرْلِیْ ذُنُوْبِیْ وَافْتَحْ لِیْ أَبْوَابَ فَضْلِكَ
(مسند امام احمد بن حنبل حدیث فاطمہ بنت رسول ﷺ حدیث نمبر : 26417)
ترجمہ:اللہ کے نام کے ساتھ ،اللہ کے رسول پر سلامتی ہو۔اے میرے اللہ!میرے گناہ بخش اور میرے لئے اپنے فضل کے دروازے کھول دے۔
یہ پیارے رسولِ اکرم حضرت محمد ﷺ کی مسجد سے باہر نکلنے کی دعا ہے۔
حضرت فاطمۃ الزہراءؓ بیان کرتی ہیں کہ آنحضرت ﷺ جب مسجد سے باہر نکلنے لگتےتو یہ دعا مانگتے تھے۔
حضرت زید بن ثابتؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ:
اپنے گھروں میں نماز (سنن ونوافل) پڑھا کرو۔ کیونکہ جماعت کے ساتھ فرضوں کے سوا باقی نماز گھر میں پڑھنا بہترین نماز ہے۔
(سنن الدارمی کتاب الصلوٰۃ)
(مرسلہ: مریم رحمٰن)